• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل 6: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

شائع February 24, 2021
دونوں ٹیمیں گزشتہ سیزن میں ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں—فائل فوٹو: سوشل میڈیا
دونوں ٹیمیں گزشتہ سیزن میں ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں—فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا میلہ جاری ہے اور آج ایونٹ میں ایک میچ کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں نے پی ایس ایل 2021 میں اب تک اپنا ایک، ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیموں کو اس میں فتح ملی ہے تاہم اس سیزن میں پہلی مرتبہ آج دونوں ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

کراچی کنگز نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

اگر آج کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو کراچی کنگز دفاعی چیمپیئن ہے اور اس نے پی ایس ایل سیزن 5 میں فائنل میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

وہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سب سے زیادہ مرتبہ ٹائٹل اپنے پاس رکھنے کا اعزاز رکھتی ہے اور اس نے پی ایس ایل سیزن ون اور سیزن تھری کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والے میچ میں شائقین کو ایک دلچسپ مقابلے کی اُمید ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی جیت کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتانی عماد وسیم جبکہ اسلام آباد کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں تاہم کنگز کے پاس جہاں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں شامل بابر اعظم ہیں تو وہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس حسن علی کی صورت میں فاسٹ باؤلر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوا تھا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گی جہاں لاہور میں اس ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں اب تک 5 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں لاہور قلندرز اپنے دونوں میچز میں کامیاب ہوکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز ایک میچ کھیل کر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024