• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پلک جھپکتے عمارتیں چڑھتے ’اسپائیڈر مین‘ کی واپسی

شائع February 24, 2021
ٹام ہالانڈ نے بھی تیسری فلم کی جھلک شیئر کی—فوٹو: اانسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
ٹام ہالانڈ نے بھی تیسری فلم کی جھلک شیئر کی—فوٹو: اانسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

پلک جھپکتے بلند و بالا عمارتوں پر چڑھتے اور دیکھتے ہی دیکھتے دشمنوں پر وار کرکے غائب ہوجانے والے سائنس فکشن کردار ’اسپائیڈر مین‘ کی جانب سے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی ’اسپائیڈر مین‘ کی نئی فلم کو ریلیز کردیا جائے گا۔

اگرچہ ’اسپائیڈر مین‘ کے کردار کو دیگر سائنس فکشن و سپر ہیرو فلم میں بھی پیش کیا جا چکا ہے مگر اب تک اس کے کردار کی اپنی دو فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور اب جلد ہی اس کی تیسری فلم بھی ریلیز کردی جائے گی۔

’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ اور ’اسپائیڈر مین، فار فرام ہوم‘ کے بعد اب جلد ہی ’اسپائیڈر مین‘ کے کردار کی مرکزی تیسری فلم کو بھی ریلیز کردیا جائے گا۔

’اسپائیڈر مین‘ کی مرکزی دونوں فلموں میں ’اسپائیڈر مین‘ کا کردار ادا کرنے والے ٹام ہالانڈ اور ان کی ساتھی اداکارہ زنڈایا اور جیکب پیٹلون نے تیسری فلم کی پہلی جھلک جاری کردی۔

تینوں اداکاروں نے ’اسپائیڈر مین‘ تھری کے مناظر کی چند تصاویر شیئر کیں تاہم ان کے مداح ان تصاویر کو دیکھ کر مزید پریشان ہوگئے، کیوں کہ تینوں اداکاروں نے تیسری فلم کے الگ الگ نام بتائے۔

اس حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ نے بتایا کہ ٹام ہالانڈ، زنڈایا اور جیکب پلٹن کی جانب سے تیسری فلم کے نام الگ الگ بتائے جانے پر جہاں مداح پریشان ہوگئے، وہیں انہوں نے فلم کی کاسٹ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ وہ مداحوں کو کنفیوژ کر رہے ہیں۔

اگرچہ تینوں اداکاروں نے تیسری فلم کے نام مختلف بتائے تاہم فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق دراصل تینوں نام آنے والی تیسری فلم کے نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکاروں نے آنے والی فلم کی جو تصاویر شیئر کیں، ان کے حساب سے انہوں نے تیسری فلم کے نام الگ الگ بتائے تاہم تینوں نام آنے والی فلم کے نہیں ہیں۔

اگرچہ گزشتہ برس ’اسپائیڈر مین‘ بنانے والے پروڈکشن ہاؤس سونی پکچرز نے اعلان کیا تھا کہ سیریز کی تیسری فلم کو اب 2022 میں ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم کو رواں سال کے آخر میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپائیڈر مین کی آنے والی فلموں کی ریلیز ملتوی

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’اسپائیڈر مین‘ کی تیسری فلم کا نام کیا ہوگا، تاہم اس کی مرکزی کاسٹ میں پہلی اور دوسری فلم کے اداکار ہی شامل ہیں اور تیسری فلم میں بھی ٹام ہالانڈ ’اسپائیڈر مین‘ بنے ہیں۔

’اسپائیڈر مین‘ کے مرکزی کردار کی پہلی فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کو 2017 جب کہ دوسری فلم ’اسپائیڈر مین، فار فرام ہوم‘ کو 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اب تیسری فلم کو رواں برس کے آخر یا پھر آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024