• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وبا: ملک میں مزید ایک ہزار 196 افراد متاثر، فعال کیسز 24 ہزار سے کم رہ گئے

شائع February 24, 2021
ملک میں فعال کیسز کم ہورہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں فعال کیسز کم ہورہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر کا طرز زندگی تبدیل کرکے رکھ دینے والے مہلک کورونا وائرس کو پاکستان میں ایک برس ہونے والا ہے اور اس سے اب تک لاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں انتقال کرچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار فراہم کرنے والے سرکاری پورٹل کے مطابق اس عالمی وبا سے گزشتہ روز کیے گئے ٹیسٹ میں سے ایک ہزار 196 کے نتائج مثبت آئے جبکہ 50 افراد انتقال بھی کرگئے۔

یوں اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہوگئی جبکہ اموات 12 ہزار 708 تک پہنچ گئیں۔

تاہم مزید ایک ہزار 964 مریض ایسے خوش نصیب تھے جنہوں نے اس وائرس کو شکست دی اور صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہوگئی اور اس طرح فعال رہ جانے والے کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہوگئی۔

اس عالمی وبا کی بات کریں تو اس کا پاکستان میں پہلا کیس گزشتہ سال کے اوائل یعنی 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد مارچ کے مہینے سے ملک میں لاک ڈاؤن سمیت مختلف پابندیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔

ابتدائی طور پر یہ وائرس آہستہ آہستہ شدت اختیار کرنا شروع ہوا اور مئی اور جون میں یہ وائرس اپنی بلندیوں کو پہنچا اور اس وقت ملک میں صورتحال کافی تشویشناک حد تک دیکھنے میں آئی۔

جولائی میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنا شروع ہوئی اور اگست میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے جس کے بعد ستمبر میں تعلیمی ادارے بھی 6 ماہ کے بعد دوبارہ کھل گئے تھے۔

تاہم اکتوبر اور بعد ازاں نومبر میں یہ وائرس دوبارہ تیزی پکڑنے لگا اور حکومت ایک مرتبہ پھر نومبر کے آخر میں تعلیمی ادارے بند کرنے پر مجبور ہوئی جبکہ ساتھ ہی مختلف پابندیاں بھی عائد کی گئیں۔

دسمبر 2020 میں وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی جس کا سلسلہ سال 2021 کے پہلے مہینے میں بھی دیکھنے کو ملا جس کے بعد تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ پھر مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جنوری میں اگرچہ کورونا کی صورتحال قدرِ بہتر رہی اور فروری کے آغاز سے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوگئیں تھیں۔

اگر آج 24 فروری کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سندھ میں کورونا کے 296 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 741 ہوگئی ہے۔

صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس سے 8 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 4 ہزار 301 ہوگئیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 543 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 891 ہوگئی۔

علاوہ ازیں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 32 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 269 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 136 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 71 ہزار 282 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 7 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 50 تک جاپہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 19 ہزار 4 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح یہ تعداد 199 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 130 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 753 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا، یوں مجموعی اموات 494 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری اعداد وشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 77 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 9 ہزار 955 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوئے اور اس طرح یہ تعداد 293 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 3 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں کیسز کی تعداد 4 ہزار 954 پر پہنچ گئی۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 964 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 574580

صحتیاب: 538207

اموات: 12708

فعال کیسز: 23665

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 741 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 891 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 71 ہزار 282 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 4 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 753 ، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 955 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 4301

پنجاب: 5269

خیبرپختونخوا: 2050

بلوچستان: 199

اسلام آباد: 494

آزاد کشمیر: 293

گلگت بلتستان: 102

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024