• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سابق بی بی سی پریزینٹر عادل شاہزیب ڈان نیوز کا حصہ بن گئے

شائع February 24, 2021
عادل شاہزیب—تصویر: فیس بک
عادل شاہزیب—تصویر: فیس بک

بی بی سی ورلڈ سروس میں سابق براڈکاسٹ جرنلسٹ اور پریزینٹر عادل شاہزیب اپنے فلیگ شپ کرنٹ افیئرز شو کے میزبان کے طور پر ڈان نیوز کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔

وہ مارچ سے ڈان نیوز پر پیر سے جمعے تک روزانہ رات 10 بجے کے شو کی میزبانی کریں گے۔

اس حوالے سے عادل شاہزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’ہم نیوز میں 3 سال مکمل کرنے کے بعد میں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں ہم نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر کی جانب سے غیرمتزلزل حمایت پر ان کا مشکور ہوں‘۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’بی بی سی چھوڑ کر ہم نیوز آنا ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن مجھے ان برسوں میں ہماری ٹیم کی کامیابی پر بہت فخر ہے‘۔

ڈان نیوز کا حصہ بننے پر انہوں نے کہا کہ ’میں ایسے میڈیا گروپ کے ساتھ کام کرنے کی تلاش میں تھا جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی صحافت کے معیار کے لیے جانا جاتا ہو اور میں اپنے شائستہ انداز میں اس کی ساکھ میں شراکت کی بھرپور کوشش کروں گا’۔

عادل شاہزیب ایک دہائی سے زائد عرصے تک بین الاقوامی صحافت سے وابستہ رہے اور 2017 کے آخر میں ہم نیوز کے پرائم ٹائم اینکر کے طور پر کام کرنے سے قبل بی بی سی اور وائس آف امریکا میں اپنی خدمات انجام دیں۔

ان کے وسیع پیمانے پر حوالہ دیے جانے والے اس شو کو ملک کے سب سے زیادہ معتبر اور متوازن نیوز شوز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

M Saeed Feb 24, 2021 03:55pm
Welcome.I listen Shahzeb since long.He is an outstanding journalist .

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025