• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برسوں تک اولاد کے لیے ترسنے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

شائع February 23, 2021
یہ ان میں سے کسی بچے کی تصور نہیں بلکہ اسٹاک فوٹو ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ ان میں سے کسی بچے کی تصور نہیں بلکہ اسٹاک فوٹو ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

نائیجریا میں ایک 49 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔

ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نے 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کو 9 فروری کو جنم دیا۔

اس خاتون کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور برسوں تک یہ جوڑا بچوں کے لیے ترستا رہا تھا اور 21 سال بعد 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش مقامی روایتی طریقہ علاج جیسے مساج اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کا نتیجہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ 6 بچوں کی پیدائش میں ان روایتی ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

یانگو نامی قصبے میں رہائشی اس جوڑے نے بتایا کہ وہ 8 بچوں کی پیدائش پر خدا کے شکر گزار ہیں جس کے لیے انہیں برسوں تک انتظار کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ 6 بچوں کی پیدائش کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی پیدائش قدرتی طریقے سے ہوئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی 8 بچوں کے بارے میں نہیں سوچا تھا مگر وہ مزید بچوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

خیال رہے کہ 6 بچوں کی بیک وقت پیدائش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے بالخصوص کسی قس کے طریقہ علاج کے بغیر۔۔

طبی ماہرین کے مطابق 4 یا اس سے زائد بچوں کی بیک وقت پیدائش کبھی کبھار ہی ہوتی ہے۔

ویسے دنیا میں ایک ساتھ 8 بچوں کی پیدائش (جو سب زندہ بھی بچ گئے) کا ریکارڈ نادیہ سلیمان نامی ایک امریکی یہودی خاتون ہیں جنھوں نے جنوری 2009 میں 8 بچوں کو بیک وقت جنم دیا۔

ان سے پہلے یہ ریکارڈ امریکا کی ہی بوبی میککوفی کے پاس تھا جنہوں نے نومبر 1997 میں 7 بچوں کو جنم دیا اور پہلی بار یہ ایسے 7 بچے تھے جو زندہ بچ گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024