• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ارطغرل ڈرامے کی 'گوکچہ خاتون' شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع February 23, 2021
اداکارہ نے ترک گلوکار سنان اکسل سے شادی کی — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے ترک گلوکار سنان اکسل سے شادی کی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بورجوکیراتلی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ترک اداکارہ نے ترک گلوکار سنان اکسل سے شادی کی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیی تصویر کے کیپشن میں ترک اداکارہ بورجوکیراتلی نے 'مسٹر اینڈ مسز اکسل' لکھتے ہوئے مداحوں کو اپنے شادی سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: 'دیریلیش ارطغرل' ڈراما خاص کیوں ہے؟

تصاویر میں اداکارہ کو سفید رنگ کے روایتی گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ترک گلوکار سنان اکسل نے شادی کے موقع پر سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا۔

اداکارہ بورجوکیراتلی کو ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کے کردار سے عالمی سطح پر شہرت ملی۔

ڈرامے میں ان کا یعنی گوکچہ خاتون کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ یہ کردار سلجان خاتون کی چھوٹی بہن کا ہے جس کی پیدائش ارطغرل کی والدہ کے ہاتھوں میں ہوئی اور یہ ارطغرل کو پسند کرتی ہے، اسے ترک اداکارہ بورجوکیراتلی نے ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل کے پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

ان کی پیدائش 23 جولائی 1989 کو استنبول میں ہوئی اور بصری مواصلاتی ڈیزائن میں گریجویشن کیا، تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کئی ڈراموں اور مختصر فلموں میں بھی کام کیا۔

تاہم باقاعدہ طور ہر 2010 میں ایک ٹی وی سیریل سے اداکاری کا آغاز کیا اور ارطغرل کے ذریعے مزید شہرت حاصل کی۔

واضح رہے کہ 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر گزشتہ برس اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے، اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024