• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’اسپاٹی فائے‘ پاکستان میں لاؤنچنگ کیلئے تیار

شائع February 23, 2021
اسپاٹی فائے پر تقریبا دنیا کے تمام مشہور گلوکاروں کے گیت موجود ہوتے ہیں — فائل فوٹو: ریکس
اسپاٹی فائے پر تقریبا دنیا کے تمام مشہور گلوکاروں کے گیت موجود ہوتے ہیں — فائل فوٹو: ریکس

دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ویب سائٹ کی سروسز کو پاکستان میں متعارف کرادیا جائے گا۔

’اسپاٹی فائے‘ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ میں ہوتا ہے تاہم یہ ویب سائٹ ویڈیو اسٹریمنگ سروس بھی فراہم کرتی ہے۔

ساتھ ہی یہ کمپنی میوزک فیسٹیولز کے انعقاد بھی کرتی ہے جب کہ ’اسپاٹی فائے‘ پر پوڈکاسٹ شو بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے ترتیب دیا گیا ہے۔

پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔

حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔

’اسپاٹی فائے‘ کو اپنے پوڈ کاسٹ شوز اور دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں انتہائی بہترین کوالٹی کے ساتھ میوزک کی فراہمی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری و میگھن مارکل 'اسپاٹی فائے' کیلئے پروگرام کریں گے

گزشتہ برس ہی اس بات کہ چہ مگوئیاں تھیں کہ ’اسپاٹی فائے‘ ممکنہ طور پر 2022 تک پاکستان میں بھی اپنی سروسز کا آغاز کرے گی اور اب انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔

’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے 22 فروری کو کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جلد ہی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سروسز پاکستان میں بھی شروع کردی جائیں گی۔

ٹوئٹ کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ، امریکا، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں ویب سائٹ کی سروسز شروع کی جائیں گی۔

مجموعی طور پر آئندہ ہفتوں میں ’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے دنیا کے 80 سے زائد نئے ممالک میں سروسز کا آغاز کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان میں اس کی سروسز کا آغاز کب تک ہوگا۔

اگرچہ ’اسپاٹی فائے‘ کی سروسز پاکستان میں دستیاب نہیں تاہم متعدد پاکستانی گلوکاروں و موسیقاروں کے گانے مذکورہ ویب سائٹ پر موجود ہیں اور حال ہی میں میں نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’غلط فہمی‘ اس فہرست کے پہلے 10 گانوں میں بھی شامل ہوا تھا۔

عاصم اظہر نے 13 فروری کو ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کا مقبول گانا ’غلط فہمی‘ کسی بھی پاکستانی گلوکار کا پہلا گانا ہے جو ’اسپاٹی فائے‘ کے 10 بہترین گانوں کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ’اسپاٹی فائے‘ سویڈن نژاد کاروباری افراد کی کمپنی ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر امریکا اور سویڈن میں موجود ہے اور اسے ابتدائی طور پر 2006 میں صرف سویڈن میں اور بعد ازاں 2009 میں برطانیہ اور امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس وقت ’اسپاٹی فائے‘ زیادہ تر امریکی و یورپی ممالک میں سروسز کی فراہمی کرتی ہے تاہم دنیا کے امیر ممالک میں بھی اس ویب سائٹ کی سروسز دستیاب ہیں۔

بنیادی طور پر ’اسپاٹی فائے‘ تین طرح کی سروسز فراہم کرتی ہے، جس میں مفت اسٹریمنگ سمیت درمیانی فیس اور پریمیم فیس کی سہولیات شامل ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

IRFAN ILAHI Feb 23, 2021 01:50pm
we don't need a shoptify, we need Amazon, Paypal websites in Pakistan.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024