• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

ایران: قانون سازوں کا عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ معاہدے پر صدر کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

شائع February 22, 2021 اپ ڈیٹ February 23, 2021
ایرانی پارلیمنٹ کا ایک منظر— فائل فوٹو / رائٹرز
ایرانی پارلیمنٹ کا ایک منظر— فائل فوٹو / رائٹرز

ایران میں قانون سازوں نے حکومت اور اقوام متحدہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے صدر حسن روحانی کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عوامی ووٹ میں قانون سازوں کی بھاری اکثریت نے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ معاہدے کے بارے میں جائزہ لینے کے حق میں رائے دی۔

مزید پڑھیں: ایران: پارلیمنٹ میں عالمی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی نہ دینے کا بل منظور

رپورٹ میں کہا گیا کہ 'آئی اے ای اے' اور ایران کی جوہری توانائی تنظیم (ای ای او آئی) کے مابین دسمبر میں ہونے والا معاہدہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ ایک قانون کی ’واضح خلاف ورزی‘ ہے۔

قانون کے مطابق صدر حسن روحانی کی حکومت کو منگل سے آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کو وسیع اختیارات دینے والے ایڈیشنل پروٹوکول کی رضاکارانہ عملدرآمد کو روکنا چاہیے۔

ایک بیان میں اے ای او آئی نے کہا کہ قانون کے مطابق ایڈیشنل پروٹوکول پر عمل درآمد منگل سے مکمل طور پر روک دیا جائے گا اور اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کو مقررہ حد سے زیادہ کوئی رسائی نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری معاہدہ توڑنے پر امریکا سے جواب طلب کیا جائے، ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

قانون سازوں نے کہا کہ معاہدہ تین ماہ تک برقرار رہے گا اور اس کے بعد تمام ڈیٹا تلف کردیا جائے گا، اگر امریکا نے تہران پر پابندیاں ختم نہیں کیں جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عائد کی تھیں۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں ’ایک بہت ہی اہم سفارتی کامیابی اور پارلیمنٹ کے قانون کے دائرہ کار میں ایک بہت اہم تکنیکی پیش رفت ہوئی ہے‘۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی اے ای اے معاہدہ پارلیمنٹ کے قانون کے دائرہ کار میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوہری معاہدے سے مکمل دستبرداری کا اعلان

دوسری جانب حسن روحانی کے سیاسی حریف اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد بگھر نے کہا کہ پارلیمنٹ اس سے کم کسی بھی چیز سے مطمئن نہیں ہوگی جو پارلیمنٹ میں منظور کردہ قانون پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوتا۔

پارلیمنٹ کی تحریک میں ایرانی صدر حسن روحانی کو قانونی طور پر سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

پارلیمنٹ کی تحریک میں حسن روحانی اور ان تمام دیگر افراد سے مطالبہ کیا گیا جو پارلیمنٹ کے خیال میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عدلیہ کے حوالے کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یکم دسمبر 2020 کو ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو تہران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مذکورہ بل کے تحت اگر 2015 کے جوہری معاہدے کے دستخط کنندہ ممالک تیل اور بینکنگ پر عائد پابندیوں میں نرمی نہیں کرتے تو حکومت یورینیم کی افزودگی کو بڑھانے پر ساری توانائی خرچ کرے گی۔

مزید پڑھیں: ویانا اجلاس جوہری معاہدہ بچانے کا آخری موقع ہے، ایران

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل تیار کرلیے ہیں، اگر معاہدے کو جاری رکھا تو جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی اور ایک ایسی ریاست کو جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو امریکا کی بربادی کے نعرے لگاتی ہو۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024