• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

گوادر اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز سے میچ ہوگا، فخر عالم

شائع February 22, 2021 اپ ڈیٹ February 23, 2021
گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں19  فروری کو دوستانہ میچ ہوا تھا —فائل/فوٹو: ٹوئٹر
گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں19 فروری کو دوستانہ میچ ہوا تھا —فائل/فوٹو: ٹوئٹر

معروف گلوکار فخر عالم نے دعویٰ کیا ہے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت بلوچستان کی جانب سے گوادر میں پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان میچ کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کا انعقاد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد پیغامات موصول ہوتے رہے، گوادر کے لوگ اور انتظامیہ، بلوچستان کے عوام چاہتے تھے کہ کوئی بڑا تہلکہ کیا جائے اور ہم نے ایک دوستانہ میچ منعقد کیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'گوادر ڈولفنز بمقابلہ شوبز شارک کے درمیان 'سپر ہے پاکستان' کپ منعقد کیا اور میں پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کو اپنے ساتھ لے کر گیا اور وہ خود وہاں جاکر کھیلے اور متاثر ہوئے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں چاہتا تھا کہ پی ایس ایل 6 کا کوئی ایک میچ وہاں ہو لیکن اب بھی اسٹیڈیم میں کچھ کام باقی ہے، آئی سی سی اور پی سی بی کے معیار کے حوالے سے مسائل ہیں، اس لیے سرکاری سطح پر میچ کروانا مشکل تھا'۔

فخر عالم نے کہا کہ 'میں سب کو بڑی خبر دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ طور پر سرکاری سطح پر حکومت بلوچستان کو آگاہ کردیا ہے کہ 25 مارچ 2021 کو پی ایس ایل ختم ہونے کے فوری بعد پی سی بی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ کرائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس سے زیادہ زبردست خبر کرکٹ کے شائقین، میرے لیے، گوادر اور بلوچستان کے لوگوں کے لیے نہیں ہوسکتی اور سب کو مبارک ہو، آپ سب کے پیغامات اور دعائیں رنگ لے آئی ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں کرکٹ بورڈ کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وسیم خان کا بہت شکریہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دونوں فرنچائز، ندیم عمر اور سلمان اقبال کا یہ سب کرنے پر شکریہ '۔

انہوں نے کہا کہ 'اب حکومت بلوچستان پر ہے، مجھے یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال ایک پروگریسو شخصیت ہیں اس لیے امید ہے کہ وہ یہ میچ زبردست طریقے سے کروائیں گے اور امید کرتا ہوں میں خود یہ میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھوں گا'۔

پی سی بی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے فخر عالم کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور ردعمل میں 'انشااللہ' لکھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024