• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کراچی: عالمی یومِ خواتین کے موقع پر نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ 2021 کا آغاز

شائع February 22, 2021
اس مقابلے میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی—فوٹو: پی ایف ایف
اس مقابلے میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی—فوٹو: پی ایف ایف

رواں برس خواتین کے عالمی دن یعنی 8 مارچ سے کراچی میں نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ 2021 کا آغاز ہوگا۔

8 مارچ سے شروع ہونے والی یہ چیمپئن شپ ملک میں خواتین کے لیے فٹ بال کا واحد آفیشل مقابلہ ہے۔

اس مقابلے میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس کے 59 میچز کراچی کے 3 مختلف مقامات پر منعقد ہونے کا امکان ہے۔

فٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیمیں 4 گروپس پر مشتمل ہوں گی اور ہر گروپ 5 ٹیموں پر مشتمل ہوگا۔

اس چیمپئن شپ میں پہلی مرتبہ ڈیولپمنٹ اسٹیج، ناک آؤٹ کے ساتھ ساتھ ہوگا، جس میں مختصر ناک آؤٹ کمپٹیشن کے بعد ٹیمیں گروپ اسٹیج سے ڈراپ ہوں گی۔

ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں، روایتی ناک آؤٹ میچ کھیلیں گی جن کے فاتح ٹیم کو نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن قرار دیا جائے گا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فیڈریشن کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دینے اور فٹ بال میں آگے بڑھنے میں مدد کے لیے ڈیولپمنٹ اسٹیج شامل کیا گیا ہے۔

ویمن چیمپئن شپ میں 5 گروپس شامل ہیں، گروپ اے میں واپڈا، گلگت ڈبلیو ایف سی، ہزارہ گرلز ایف اے، ہزار کوئٹہ ایف اے، ماڈل ٹاؤں ڈبلیو ایف سی شامل ہیں۔

گروپ بی میں کراچی یونائیٹڈ، کراچی ڈبلیو ایف سی، ماشا یونائیٹڈ ایف سی، ایچ ای سی، سیالکوٹ سٹی ڈبلیو ایف سی شامل ہیں۔

گروپ سی میں پاکستان آرمی، جے اے ایف اے سوسر اکیڈمی، ریاض کامل ایف سی، ینگ رائزنگ اسٹارز لیہ شامل ہیں۔

گروپ ڈی میں دیا ڈبلیو ایف سی، محسن گیلانی ڈبلیو ایف سی، ایم یو کے ایف سی، نوان شہر یونائیٹڈ ایف اے، ہائی لینڈرز ایف سی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024