• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل کا تیسرا روز: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

شائع February 22, 2021
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی—فوٹو: لاہور قلندرز ٹوئٹر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی—فوٹو: لاہور قلندرز ٹوئٹر

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 کے تیسرے روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا جو دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے تیسرے روز ایک میچ ہوگا جہاں سابق چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ٹیم لاہور قلندرز سے ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پہلے ہی روز دفاعی چمپیئن کراچی کنگز سے ہوا تھا جس میں کنگز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کا پی ایس ایل-6 میں فاتحانہ آغاز، گلیڈی ایٹرز کو شکست

دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا تھا۔

پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی اور خاص کر بیٹنگ میں ٹیم مکمل طور پر ناکام رہی تاہم کرس گیل 39 رنز بنا سکے تھے اور سیزن کا پہلا چھکا بھی مارا تھا لیکن دیگر بلے باز بری طرح ناکام ہوئے۔

کراچی کنگز کے محمد نبی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ میں 24 رنز بنائے تھے اور دو اہم وکٹیں بھی لی تھیں، عثمان شنواری بھی اچھی فارم میں نظر آئے تھے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ لیگ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا اور پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 140 رنز تک محدود کیا اور ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

قلندرز نے باؤلنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی جہاں شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2021: لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

بیٹنگ میں کپتان سہیل اختر اور فخر زمان شروع میں بہتر فارم میں نظر آرہے تھے لیکن وہ صرف 29 رنز کی شراکت بنا پائے جس کے بعد بلے باز روایتی انداز میں آؤٹ ہوتے رہے تاہم محمد حفیظ نے ٹیم کو سنبھال لیا۔

قلندرز کی جیت میں جہاں شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ اہم تھی وہی پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے دنیا کے سرفہرست کھلاڑی افغانستان کے راشد خان کا بھی اہم کردار تھا۔

راشد خان نے میچ کو 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر بلند و بالا چھکا لگا کر ختم کیا اور مجموعی طور پر 15 گیندوں پر برق رفتار 27 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے حصول کے لیے دباؤ سے آزاد کرا دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024