• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فخر عالم کی شہریوں سے گوادر کا ساحل صاف ستھرا رکھنے کی اپیل

شائع February 22, 2021
فخر عالم ان دنوں گوادر میں موجود ہیں— فائل فوٹو: فیس بک
فخر عالم ان دنوں گوادر میں موجود ہیں— فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ کئی سال سے پہاڑوں کے دامن میں واقع شہر گوادر میں جاری تعمیراتی منصوبے بلوچستان کی خوبصورتی اور سیاحت میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

گوادر میں جہاں سی پیک کے تحت کئی تعمیراتی منصوبے جاری ہیں، جو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں، وہیں آج کل پہاڑوں کے دامن میں بنائے گئے پہلے کرکٹ اسٹیڈیم اور گوادر کے ساحل کے بھی چرچے ہیں۔

جنوری کے اواخر میں معروف اداکار و گلوکار فخر عالم نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔

ان کی ٹوئٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی اس کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

جس کے بعد 19 فروری کو 'گوادر کرکٹ اسٹیڈیم' میں نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا تھا جو ڈولفنز اور شوبز شارکس کے درمیان منعقد ہوا تھا۔

ڈولفنز کی قیادت وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور شوبز ٹیم کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کی تھی۔

اور اب فخرِ عالم نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جب بھی گوادر کا رخ کریں تو اس کے ساحل کی خوبصورتی کو نقصان نہ پہنچائیں۔

فخر عالم نے گوادر کے ساحل کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گوادر کے ساحل صاف ہیں، جب کبھی آپ وہاں جائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ساحل پر کسی قسم کا کچرا یا پلاسٹک کی اشیا نہ پھینکیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ماحول کا احترام کریں، ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔

فخر عالم کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کے ساحل پر آئیں، کھیلیں، اس خوبصورت پانی میں تیریں اور مجھے اس سے متعلق بتائیں۔

اداکار، گلوکار و میزبان فخر عالم ان دنوں گوادر میں موجود ہیں اور شہر کی خوبصورتی اور وہاں ہونے والے ترقیاتی کام سے عوام کو آگاہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ان سے قبل کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم شہریوں سے کراچی کے ساحل کو صاف رکھنے کی اپیل اور وہاں موجود گندگی پر برہمی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

asif attaullah Feb 22, 2021 06:02pm
I request government authorities to take care of Mir Ghous Bux Bazenjo Stadium and grass the soil there, which is located nearby to this stadium. Please, please...

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024