• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملالہ یوسفزئی کتنی زبانیں جانتی ہیں؟

شائع February 22, 2021
یہ بات ملالہ یوسفزئی نے مادری زبانوں کے عالمی دن پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتائی— فائل فوٹو: اے ایف پی
یہ بات ملالہ یوسفزئی نے مادری زبانوں کے عالمی دن پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتائی— فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی اور انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے بتایا ہے کہ وہ 4 زبانیں جانتی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے یہ بات مادری زبانوں کے عالمی دن پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتائی، یہ دن کثیرالسانی اور ثقافتی تنوع سے متعلق آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ملالہ یوسفزئی نے اپنا تعارف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر سوات سے ہے اور ان کی مادری زبان پشتو ہے۔

ملالہ نے کہا کہ 'میری مادری زبان پشتو ہے اور گھر میں بھی ہم سب پشتو زبان بولتے ہیں'۔

مزید پڑھیں: ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنالیا

انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ایک زبان نہیں جانتی بلکہ 4 مختلف زبانیں بول سکتی ہیں جو ان کے فالوورز کے لیے ایک حیران کن انکشاف ہے۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ 'میں اردو بھی بولتی ہوں، جو پاکستان کی قومی زبان ہے، اکثر فلمیں، ڈرامے اور گانے جو میں دیکھتی ہوں وہ اردو زبان میں ہوتے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ وہ انگریزی زبان پر بھی عبور رکھتی ہیں جو انہوں نے تعلیم کے سلسلے میں برطانیہ منتقل ہونے کے بعد بہتر کی۔

ملالہ یوسفزئی نے بتایا کہ وہ زیادہ تر انگریزی کتابیں پڑھتی ہیں۔

کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں سواحلی زبان سیکھ رہی ہیں، جس کا تعلق بنیادی طور پر مشرقی افریقہ کے ساحل سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی خودمختاری میں مرد کا کردار کلیدی ہے، ملالہ یوسف زئی

کینیا، یوگنڈا اور تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے کروڑوں افراد سواحلی زبان بولتے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ 'میں یہ زبان پسند کرتی ہوں'۔

4 زبانوں پر عبور رکھنے سے متعلق یہ ویڈیو ملالہ نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی جس کا اکاؤنٹ انہوں نے دسمبر 2020 میں بنایا تھا۔

وہ لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے امدادی فنڈ میں عطیات کی اپیل کے لیے اس ایپلی کیشن کا استعمال کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024