• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بوئنگ کمپنی کی 777 طیاروں کے استعمال کو ترک کرنے کی تجویز

شائع February 22, 2021
یہ تجویز ہفتے کے روز یونائیٹڈ ایئرلائنز 777 کے سیدھے ہاتھ کے انجن کے کام کرنا چھوڑنے کے واقعے کے بعد سامنے آئی، رپورٹ - فوٹو:رائٹرز
یہ تجویز ہفتے کے روز یونائیٹڈ ایئرلائنز 777 کے سیدھے ہاتھ کے انجن کے کام کرنا چھوڑنے کے واقعے کے بعد سامنے آئی، رپورٹ - فوٹو:رائٹرز

بوئنگ کمپنی نے ایئرلائنز کو اپنے تیار کردہ 777 جیٹ طیاروں میں استعمال ہونے والے انجنز کے استعمال کو ترک کرنے کی تجویز دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پرٹ اینڈ وٹنی پی ڈبلیو 4000 انجنز کے حوالے سے یہ تجویز ہفتے کے روز یونائیٹڈ ایئرلائنز 777 کے سیدھے ہاتھ کے انجن کے بند ہونے کے بعد ڈینور میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کے بعد سامنے آئی۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ ایئرلائن کی فلائٹ 328 میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، ڈینور ایئرپورٹ سے ہونولولو کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد جہاز کو بحفاظت ڈینور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

یونائٹیڈ ایئرلائنز نے بوئنگ کی تجویز سے چند گھنٹوں قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے 24 فعال طیاروں کو رضاکارانہ اور عارضی طور پر ہٹا دے گا۔

مزید پڑھیں: بوئنگ طیارے کے بڑھتے حادثات: مالی مفاد نے انسانی جان کو بھی نہ بخشا

بوئنگ کمپنی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں مانگ میں کمی آئی ہے اور ایئرلائنز نے اپنے طیارے گراؤنڈ کر رکھے ہیں، اس دوران 69 طیارے سروس میں تھے اور 59 اسٹوریج میں تھے۔

طیارے بنانے والی کمپنی نے ایئر لائنز کو آپریشن معطل کرنے کی تجویز دی جب تک کہ امریکی ریگولیٹرز معائنے کے لیے مناسب پروٹوکول کو مکمل نہیں کرلیتے۔

متاثرہ 777-200 ایس اور 777-300 ایس نئے ماڈلز کے مقابلے میں پرانے اور ایندھن کے حوالے سے غیر مؤثر ہیں اور زیادہ تر ایئرلائنز ان کو اپنے بیڑے سے باہر کر رہے ہیں۔

برومفیلڈ، کولوراڈو میں پولیس کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں زمین پر طیارے کا ملبہ دکھایا گیا جس میں ایک گھر کے باہر بکھرے ہوئے 26 سال پرانے طیارے کے انجن بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برٹش ایئرویز کا تمام بوئنگ 747 طیارے ریٹائر کرنے کا اعلان

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے کہا کہ طیارے کی ابتدائی جانچ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر نقصان صرف سیدھے ہاتھ کے انجن تک ہی محدود ہے اور ہوائی جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ ان لیٹ اور کیسنگ انجن سے الگ ہوگئے تھے اور دو فین بلیڈ فریکچر ہوگئے جبکہ دیگر فین بلیڈز میں نقصان ہوا۔

طیارے کے ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے جاپان ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ (جے اے ایل) اور اے این اے ہولڈنگز انک کو پی ڈبلیو 4000 انجنز والے 777 کے استعمال کو ترک کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس پر بھی غور کیا گیا ہے کہ اضافی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلئنز طیاروں کا واحد امریکی آپریٹر ہے۔

امریکی ایجنسی نے بتایا کہ یونائیٹڈ کے علاوہ جاپان اور جنوبی کوریا کی ایئرلائنز اس طیارے کا استعمال کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024