• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

'سیف اور کرینہ دوسرے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے؟'، سوشل میڈیا پر تبصرے

شائع February 22, 2021
کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اب تک بچے کی تصاویر جاری نہیں کیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام
کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اب تک بچے کی تصاویر جاری نہیں کیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ جوڑی کرینہ کپور اور چھوٹے نواب سیف علی خان کے ہاں 21 فروری کی صبح دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اب تک بچے کی تصاویر جاری نہیں کیں اور ابتدائی طور پر بچے کی پیدائش کی تصدیق کرینہ کے والد رندھیر کپور نے کی تھی۔

بعدازاں شام میں سیف علی خان نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش سے متعلق بتایا تھا۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے بعد مداح اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ناموں کی تجاویز بھی دے رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ انتظار نہیں ہورہا کہ کرینہ اور سیف دوسرے بچے کا کیا نام رکھیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سعد خان نامی صارف نے لکھا کہ 'سکندر نام نوابی لگتا ہے'۔

اجے نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ کرینہ اور سیف اپنے دوسرے بچے کا نام حیدر رکھیں گے۔

گبر سنگھ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے بھی سوال کیا کہ سیف اور کرینہ اس بار اپنے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔

رز نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اُمید ہے کہ بولی وڈ جوڑی اپنے بیٹے کا نام اورنگزیب یا کچھ اور نہیں رکھے گی۔

انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کے دوسرے بچے کا نام اس لیے بھی موضوعِ بحث ہے کیونکہ بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھنے کے بعد بولی وڈ جوڑی کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان کے پہلے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان پٹودی رکھنے پر انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔

بعدازاں 2018 میں تیمور کے نام سے متعلق تنازع پر بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا تھا کہ اس وقت انہیں بہت زیادہ ٹرولنگ کا سامنا تھا لیکن بہت لوگوں نے ان کی حمایت بھی کی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ تیمور کی پیدائش سے قبل ہسپتال جانے سے پہلے سیف علی خان نے ان سے کہا تھا کہ اگر بیٹا ہوا تو تیمور کے بجائے فیض نام رکھ لیں گے، یہ زیادہ شاعرانہ اور رومانوی ہے لیکن انہوں نے منع کردیا تھا۔

کرینہ نے کہا تھا کہ بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر انہیں فخر ہے۔

حال ہی میں ایک شو میں کرینہ نے کہا تھا کہ تیمور کے نام پر ہونے والے تنازع کے بعد کرینہ اور سیف اپنے دوسرے بچے کا نام فوری نہیں بتائیں گے۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ بولی وڈ جوڑی اب دوسرے بیٹے کا نام شاید فیض یا پھر دونوں کے نام سے ملا کر 'سیفینہ' رکھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025