• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اوپو کے فائنڈ ایکس 3 سیریز کے فونز کی تصاویر لیک

شائع February 21, 2021
فائنڈ ایکس 3 نیو — فوٹو بشکریہ NieuweMobiel.nl
فائنڈ ایکس 3 نیو — فوٹو بشکریہ NieuweMobiel.nl

اوپو کے نئے فلیگ شپ فائنڈ ایکس 3 سیریز کے فونز جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم ان کی تصاویر قبل از وقت سامنے آگئی ہیں۔

فائنڈ ایکس 3 سیریز کے کم از کم 3 فونز پیش کیے جانے کا امکان ہے جن میں فائنڈ ایکس 3 نیو، فائنڈ ایکس 3 پرو اور فائنڈ ایکس 3 لائٹ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تینوں فونز مارچ میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں جن مین سے فائنڈ ایکس 3 نیو اوپو کے رینو 5 پرو پلس 5 جی کا ری برانڈ ماڈل ہوگا۔

اگر یہ واقعی ری برانڈز ماڈل ہوگا تو اس میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر، 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ، 6.55 انچ کا 90 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے، 4 بیک کیمرے جیسے فیچرز ہوں گے، جن میں مین کیمرا 50 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل کیمرا شامل ہوگا۔

فائنڈ ایکس 3 پرو بالکل نئی ڈیوائس ہوگی جس میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح 6.7 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

فوٹو بشکریہ وائس ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ وائس ڈاٹ کام

اس فون میں کیمرا سسٹم زیادہ دلچسپ ہے۔

لیکس کے مطابق اس میں 2 کیمرے 50، پچاس میگا پکسلز کے ہوں گے جن میں سے ایک وائیڈ اینگل اور دوسرا الٹرا وائیڈ ہوگا جبکہ تیسرا 13 میگا پکسل کیمرا 2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ اور چوتھا 3 میگا پکسل میکرو کیمرا ہوگا۔

یہ میکرو کیمرا 25 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرے گا اور مائیکرو اسکوپ کی طرح کام کرسکے گا۔

جہاں تک فائنڈ ایکس 3 لائٹ کی بات ہے تو وہ ممکنہ طور پر ری برانڈڈ اوپو رینو 5 فائیو جی ہوگا۔

یعنی یہ ممکنہ طور پر 6.43 انچ کے 9 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ بیک پر 4 کیمرے دیئے جائیں گے۔

فوٹو بشکریہ وائس ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ وائس ڈاٹ کام

ان میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ ایک 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، ایک 2 میگا پکسل میکرو اور ایک 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہوگا۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر ہوسکتا ہے جبکہ 4300 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

تینوں فونز مارچ میں متعارف کرائے جائیں گے اور اپریل میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024