• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:45am

کیا موٹرز کی نئی ایس یو وی پاکستان میں متعارف

شائع February 20, 2021
— فوٹو بشکریہ کیا موٹرز
— فوٹو بشکریہ کیا موٹرز

جنوبی کورین کمپنی کیا (Kia) نے اپنی نئی ایس یو وی پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرادی ہے، جس کو اب بک کرایا جاسکتا ہے۔

کیا سورینٹو کا تھرڈ جنریشن ماڈل پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے جو کہ مقامی طور پر اسمبل کیا جائے گا۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق کچھ مارکیٹوں میں اس گاڑی کا فورتھ جنریشن ماڈل بھی پیش کیا جاکا ہے مگر زیادہ تر ممالک میں تھرڈ جنریشن ماڈل ہی دستیاب ہے۔

فوٹو بشکریہ کیا موٹرز
فوٹو بشکریہ کیا موٹرز

یہ گاڑی 3 مختلف ورژن میں دستیاب ہوگی، ایک 2.4 ایف ڈبلیو ڈی، دوسرا 2.4 اے ڈبلیو ڈی اور تیسرا 3.5 اے ڈبلیو ڈی۔

پہلے اور دوسرے ماڈل میں 2.4 لیٹر 4 سلینڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جبکہ تیسرے ورژن میں 3.5 وی 6 پٹرول انجن دیا گیا ہے۔

2.4 ایف ڈبلیو ڈی میں فرنٹ وہیل ڈرائیو جبکہ باقی دونوں میں آل وہیل ڈرائیو کا فیچر دیا گیا۔

7 نشستوں والی اس ایس یو وی کے 2.4 والے دونوں ورژن میں 6 اسپیڈد جبکہ تیسرے میں 8 اسپیڈ آٹومیٹک آپشن دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ کیا موٹرز
فوٹو بشکریہ کیا موٹرز

تینوں میں پینارومک سن روف، ڈی آر ایل ایس، پڈل لیمپس، الیکٹریکلی فولڈ ایبل/ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مرر، ایل ای ڈی فوگ لائٹس اور روف ریک جیسے فیچرز مشترک ہیں۔

تینوں میں مسافروں کے تحفظ کے لیے ایئر بیگز بھی دیئے گئے ہیں، تاہم 2.4 ایف ڈبلیو ڈی میں 2 جبکہ باقی ماڈلز میں3 ایئربیگ موجود ہوں گے۔

اس کے علاوہ سیفٹی فیچرز میں اسٹیبلیٹی کنٹرول، بریک اسسٹ، ہل اسٹارٹ اسسٹ، آئی ایس او فکس چائلڈ سیٹ اینکرز، پارکنگ سنسرز قابل ذکر ہیں۔

گاڑی کے اندر 7 انچ کی ٹچ اسکرین دی گئی ہے جو ریڈیو، ریئرویو کیمرا اور ملٹی میڈیا کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ بلیوٹوتھ، اے یو ایکس یو ایس بی جیسی کنکٹویٹی سہولیات بھی موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ کیا موٹرز
فوٹو بشکریہ کیا موٹرز

پہلے ماڈل میں وائرلیس چارجنگ موجود نہیں مگر باقی 2 ورژن میں یہ فیچر بھی دیا گیا ہے۔

ان تینوں ورژن کو اب بک کرایا جاسکتا ہے جس کا سلسلہ 19 فروری سے شروع ہوگیا ہے۔

اس کا 2.4 ایف ڈبلیو ڈی ورژن 25 لاکھ روپے میں بک کرایا جاسکتا ہے جبکہ اس کی ایکس فیکٹری قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اسی طرح 2.4 اے ڈبلیو ڈی ماڈل بھی 25 لاکھ روپے میں بک کرایا جاسکتا ہے اور اس کی قیمت 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

تیسرے ماڈل کی بکنگ بھی 25 لاکھ سے ہوگی جبکہ اس کی قیمت 83 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024