• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’بارہواں کھلاڑی‘ کے ٹیزر نے کرکٹ شائقین کا جوش بڑھا دیا

شائع February 20, 2021
ٹیزر میں تمام مرکزی اداکاروں کی جھلک دکھائی گئی ہے—پرومو فوٹو
ٹیزر میں تمام مرکزی اداکاروں کی جھلک دکھائی گئی ہے—پرومو فوٹو

اداکارہ ماہرہ خان اور نینا کاشف کی پروڈکشن میں بننے والی اسپورٹس ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

’بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان اور نینا کاشف نے ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) کے لیے پروڈیوس کیا ہے۔

’بارہواں کھلاڑی‘ میں گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، سوشل میڈیا اسٹار کنزا ہاشمی، یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسے اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

’بارہواں کھلاڑی‘ کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ’شاہد‘ اور ’موٹر سائیکل گرل‘ جیسی فلمیں بنانے والے ہدایت کار عدنان سرور نے دی ہیں۔

فلم کی پہلی جھلک تو دو ہفتے قبل ہی جاری کی گئی تھی مگر اب پاکستان سپر لیگ ّپی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب سے قبل ہی اس کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاری کے بعد ماہرہ خان کی ’بارہواں کھلاڑی‘ سے پروڈکشن میں انٹری

’بارہواں کھلاڑی‘ کے جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں ڈائلاگس کے بغیر ہی ویب سیریز کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر کرکٹ شائقین کا شوق دوبالا ہوگیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ماہرہ خان پہلے ’بارہواں کھلاڑی‘ سے متعلق وضاحت کر چکی ہیں کہ ویب سیریز کی مرکزی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے، تاہم سیریز میں دوستی، محبت، قربانی اور اتحاد جیسے موضوعات کو بھی دکھایا جائے گا۔

جاری کیے گئے ٹیزر میں دانیال ظفر سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں جب کہ میرا سیٹھی کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’بارہواں کھلاڑی‘ میں ماہرہ خان نے خود کیوں کام نہیں کیا؟

’بارہواں کھلاڑی‘ میں ماہرہ خان ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گی اور اپنی ہی پروڈوس کردہ ویب سیریز میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کچھ دن قبل ہی ماہرہ خان نے گلف نیوز کو بتایا تھا کہ ویب سیریز کے کردار نوجوانوں پر مبنی ہیں، اس لیے وہ اس کے لیے موزوں نہیں تھیں۔

جاری کیے گئے ٹیزر میں اگرچہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ماہرہ خان پہلے ہی بتا چکی ہیں کہ اسے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے ختم ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

’بارہواں کھلاڑی‘ کو ملکی اسٹریمنگ ویب سائٹ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) پر ریلیز کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024