• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور زلمی کے گانے میں حلیمہ سلطان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر جلوہ گر

شائع February 20, 2021
کنگڈم میں تینوں اداکاراؤن کو دکھایا گیا ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
کنگڈم میں تینوں اداکاراؤن کو دکھایا گیا ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ہی اپنا آفیشل گانا ’کنگڈم‘ ریلیز کردیا۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا افتتاح آج 20 فروری کی شام سے ہوگا اور اسی مناسبت سے پشاور زلمی نے افتتاحی تقریب سے قبل ہی گانا جاری کیا، جس میں بیک وقت ترک اداکارہ اسرا بلگیچ، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر جلوہ گر ہوئیں۔

پشاور زلمی کے پی ایس ایل 6 کے آفیشل گانے کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ وہ کرکٹ کا نہیں بلکہ کسی ایکشن فلم کا گانا ہے، تاہم گانے میں دکھائے گئے مناظر جوش و ہمت بڑھانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ’پی ایس ایل 6‘ کے لیے بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر

عبداللہ صدیقی کی آواز میں ریلیز کیے گئے ’کنگڈم‘ کی ہدایات حسن داوڑ نے دی ہیں جب کہ گانے میں اسرا بلگیچ (حلیمہ سلطان) ہانیہ عامر اور ماہرہ خان سمیت علی رحمٰن اور التمش سرور کو بھی ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔

ماہرہ خان کو سفیر بنانے کا اعلان 16 فروری کو کیا گیا تھا—فوٹو: پشاور زلمی ٹوئٹر
ماہرہ خان کو سفیر بنانے کا اعلان 16 فروری کو کیا گیا تھا—فوٹو: پشاور زلمی ٹوئٹر

’کنگڈم‘ میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان اور اسرا بلگیچ کو شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: ہانیہ عامر بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

’کنگڈم‘ کو پشاور زلمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا گیا تو گانا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور شائقین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گانے میں بیک وقت پاکستان و ترکی کی اداکارائیں دکھائی گئی ہیں۔

ہانیہ عامر کو سفیر بنانے کا اعلان 19 فروری کو کیا گیا—فوٹو: پشاور زلمی ٹوئٹر
ہانیہ عامر کو سفیر بنانے کا اعلان 19 فروری کو کیا گیا—فوٹو: پشاور زلمی ٹوئٹر

خیال رہے کہ ایسرا بلگچ، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر پشاور زلمی کی سفیر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' بھی پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر، حلمہ سلطان خیرسگالی سفیر جب کہ ہانیہ عامر سفیر مقرر کی گئی ہیں۔

حلیمہ سلطان یعنی اسرا بلگیچ سے متعلق اعلان بھی 19 فروری کو کیا گیا تھا—فوٹو: پشاور زلمی ٹوئٹر
حلیمہ سلطان یعنی اسرا بلگیچ سے متعلق اعلان بھی 19 فروری کو کیا گیا تھا—فوٹو: پشاور زلمی ٹوئٹر

پشاور زلمی ماضی میں بھی ایک سے زائد شوبز شخصیات کی بطور ایمبیسڈر خدمات حاصل کرتی آئی ہے۔

ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کا اعلان گزشتہ شب کیا گیا تھا جب کہ ہانیہ عامر سے متعلق 19 فروری اور ماہرہ خان سے متعلق 19 فروری کو اعلان کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024