• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیرس ہلٹن نے 40 ویں سالگرہ پر منگنی کرلی

شائع February 19, 2021
گلوکارہ نے 40 ویں سالگرہ کے موقع پر منگنی کی—فوٹو: پیرس ہلٹن ویب سائٹ
گلوکارہ نے 40 ویں سالگرہ کے موقع پر منگنی کی—فوٹو: پیرس ہلٹن ویب سائٹ

گلوکارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر بوائے فرینڈ 40 سالہ کارٹر ریوم سے منگنی کرلی۔

پیرس ہلٹن ماضی میں بھی دو بار منگنی کر چکی ہیں تاہم ان کی دونوں منگنیاں ایک سال بعد شادی سے قبل ہی ٹوٹ گئی تھیں۔

19 برس کی عمر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماڈلنگ ایجنسی سے ماڈلنگ کا آغاز کرنے والی پیرس ہلٹن اپنے رومانوی تعلقات اور بولڈ زندگی کی وجہ سے خبروں میں بھی رہتی آئی ہیں۔

پیرس ہلٹن ماضی میں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ ان کے پاس کسی کے ساتھ رومانوی زندگی گزارنے کا وقت نہیں اور وہ شادی کے بغیر ہی بچوں کی خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس ہلٹن شادی کے بغیر بچے کی خواہاں

پیرس ہلٹن کو 17 سال قبل 2003 میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب ان کی چند فحش ویڈیوز لیک ہوئیں اور بعد ازاں 2007 میں ان کی متعدد ذاتی ویڈیوز، تصاویر اور دستاویز بھی ایک ویب سائٹ پر جاری کردی گئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کے مطابق ان کی ذاتی ویڈیوز، تصاویر اور دستاویزات کو چرا کر غیر قانونی طور پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے پیسے کمائے گئے، بعد ازاں اس ویب سائٹ کو پیرس ہلٹن کی شکایت کے بعد بند بھی کیا گیا تھا۔

پیرس ہلٹن نے دو سال قبل 2018 میں اپنی دوسری منگنی ختم کی تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے امریکا کے ایک بورڈنگ اسکول کو بند کروانے کی مہم میں مصروف ہیں۔

پیرس ہلٹن جس بورڈنگ اسکول کو بند کروانا چاہتی ہیں، اس میں وہ 17 برس کی عمر میں ایک سال تک زیر علاج و زیر تعلیم رہی تھیں۔

پیرس ہلٹن نے کرس زیلکا سے 2018 میں منگنی کرنے کے 10 بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی—فوٹو: اے ایف پی
پیرس ہلٹن نے کرس زیلکا سے 2018 میں منگنی کرنے کے 10 بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی—فوٹو: اے ایف پی

مذکورہ اسکول ذہنی مسائل کے شکار بچوں کا علاج اور ان کی تعلیم کی سہولیات فراہم کرتا ہے، اس اسکول میں پیرس ہلٹن کو والدین نے 17 سال کی عمر میں بھیجا تھا، جہاں وہ ایک سال تک رہی تھیں۔

گزشتہ سال پیرس ہلٹن نے بتایا تھا کہ بورڈنگ اسکول میں زیر علاج رہنے کے دوران انہیں شدید جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، انہیں نامعلوم ادویات دی جاتی رہیں، انہیں سزا کے طور پر برہنہ کھڑا کردیا جاتا اور انہیں برہنہ نہاتے ہوئے دیکھا جاتا تھا۔

ان ہی الزامات کی وجہ سے اب وہ مذکورہ اسکول کو بند کروانے کی مہم میں مصروف ہیں تاہم رواں ماہ اپنی 40 ویں سالگرہ اور محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کم از کم تیسری بار منگنی کرلی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے 18 فروری کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیرس ہلٹن نے چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ہم عمر بوائے فرینڈ کارٹر ریوم سے منگنی کرلی۔

ان دنوں پیرس ہلٹن ایک بورڈنگ اسکول کو بند کروانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اے پی
ان دنوں پیرس ہلٹن ایک بورڈنگ اسکول کو بند کروانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

رپورٹ کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کب منگنی کی تاہم انہوں نے 18 فروری کو انسٹاگرام پر منگیتر کے ساتھ متعدد رومانوی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: بورڈنگ اسکول میں ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، پیرس ہلٹن

پیرس ہلٹن نے 18 فروری کو انسٹاگرام پر منگیتر کارٹر ریوم کے ساتھ سفید لباس میں ساحل سمندر پر کھچوائی گئی تصاویر کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔

اداکارہ و گلوکارہ نے بتایا کہ دونوں نے ساحل سمندر پر ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی لمحات گزارتے ہوئے منگنی اور انہیں سالگرہ کے موقع پر کارٹر ریوم کی جانب سے منگنی کی پیش کرنے پر خوشی ہوئی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پیرس ہلٹن کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکارہ رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم کے درمیان دو سال سے تعلقات تھے—فوٹو: پیرس ہلٹن ویب سائٹ
پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم کے درمیان دو سال سے تعلقات تھے—فوٹو: پیرس ہلٹن ویب سائٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024