• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

گجرات ہسپتال میں ڈاکٹروں کے دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

شائع February 18, 2021 اپ ڈیٹ February 19, 2021
گجرات کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کے گروپس میں جھگڑا ہوا—فائل/فوٹو: ڈان
گجرات کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کے گروپس میں جھگڑا ہوا—فائل/فوٹو: ڈان

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹروں کے دو گروپس میں جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) عمر فاروق سلامت کا کہنا تھا کہ لڑائی میں تینوں افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ 4 افراد کو گرفتار اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جھگڑے میں تین عام شہری بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں جھگڑا بینرز لگانے پر ہوا اور فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ایک گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سابق صدر ڈاکٹر سعود افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ٹی روم میں موجود تھے کہ ڈاکٹر اسامہ طلعت نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مسلح افراد نے ہمارے ڈاکٹروں پر تشدد کیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ڈی ایس پی رضا اعوان نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے جلتی پر تیل چھڑکنے والا کام کیا اور دوسرے گروپ کے افراد کو موقع سے فرار کروایا’۔

ڈاکٹر سعود افضل کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے تین افراد کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے ہسپتال میں سروسز بند کر دی گئی ہیں’۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024