• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹریفک سے پریشان بیوپاری نے کروڑوں کا ہیلی کاپٹر خریدلیا

شائع February 18, 2021
— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز
— فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کاروباری دوروں کے دوران ٹریفک سے وقت کے ضیاع سے پریشان بھارتی بیوپاری نے اس مشکل کا بہت منفرد حل نکالا۔

اس نے 30 کروڑ بھارتی روپے (65 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا ہیلی کاپٹر خرید لیا تاکہ سفر کے دوران ٹریفک کی مشکلات کا سامنا ہی نہ ہو۔

ہندوسٹان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے واڈیپے نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے جناردھن بوہر نے ہیلی کاپٹر کے لیے ایک پائلٹ، 2 انجنیئرز اور 5 محافظ کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جن کو ماہانہ 10 لاکھ بھارتی روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔

جناردھن نے بتایا 'اگر مجھے ممبئی (گاؤں سے 50 کلومیٹر دور) بھی جانا ہوتا ہے تو میرا پورا دن ٹریفک کے نتیجے میں ضائع ہوجاتا ہے، میں ہر ماہ کم از کم 4 بار دیگر ریاستوں کا سفر بھی کرتا ہوں، ٹریفک کی مشکلات اور وقت کا ضیاع کے باعچ ہی میں نے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا'۔

جناردھن ایک کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور گاؤں میں اپنی بیوی اور 2 بیٹوں کے ساتھ مقیم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جناردھن کی رہائشگاہ میں گزشتہ دنوں ٹرائل پر ہیلی کاپٹر کی آمد پر ہیلی پیڈ بھی تعمیر کیا گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر رکھنے اور 3 ایکڑ کے ہیلی پیڈ کے لیے مقامی انتظامیہ سے بھی اجازت بھی حاصل کی گئی اور اس بیوپاری کو یہ ہیلی کاپٹر 15 مارچ کو مل سکے گا۔

ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال کے لیے ہیلی پیڈ کے پاس ایک ورکشاپ کو بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

یہ خاندان 5 ایکڑ رقبے پر پھیلے فارم کا مالک ہے جہاں چاول اور سبزیاں اگائی جاتی ہیں جبکہ وہ ڈیری فارم بھی چلاتے ہیں، جس کے لیے 300 گائیں خریدی ہوئی ہیں۔

جناردھن کے مطابق یہ گائیں مقامی طور پر دستیاب نہیں اور انہیں خریدنے کے لیے ہمیں پنجاب، راجھستان، گجرات اور ہریانہ اکثر جانا پڑتا ہے، اس ہیلی کاپٹر سے وقت بے گا اور ہر جگہ آسانی سے پہنچنا ممکن ہوگا۔

جناردھن رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کا حصہ بھی ہیں اور متعدد گوداموں کے الک بھی ہیں۔

درحقیقت اپنی پاور لوم انڈسٹری سے ہٹ کر وہ گوداموں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024