• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عرب لیگ کے رکن ممالک کے ساتھ مضبوط سیاسی و تجارتی تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی

شائع February 18, 2021 اپ ڈیٹ February 19, 2021
شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ عرب لیگ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے سے مستفید ہوتی رہے گی—فوٹو: بشکریہ اے پی پی
شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ عرب لیگ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے سے مستفید ہوتی رہے گی—فوٹو: بشکریہ اے پی پی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے عرب لیگ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مضبوط سیاسی اور تجارتی تعلقات ہیں.

سرکاری خبر ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزیدپڑھیں: وزیر خارجہ کی قاہرہ میں مصری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کی منسلک اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اعتقاد، ثقافت اور اقدار کے گہرے تعلق کے ساتھ پاکستان کے تنظیم کے تمام ممالک کے ساتھ مضبوط سیاسی، سلامتی، تجارت اور داخلی رابطے ہیں۔

پاکستان اور عرب لیگ کے مابین طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت کے تناظر میں وزیر خارجہ اور سیکریٹری جنرل نے ٹھوس تعاون اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے فریم ورک کی بحالی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ اور سیکریٹری جنرل نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل پاکستان کی افغانستان میں امن کو فروغ دینے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت کیلئے پُرامید

انہوں نے سیکریٹری جنرل کو بھارتی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیرقانونی تسلط کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت اور قابض بھارتی افواج کے غیر انسانی سلوک پر مبنی پامالیوں پر بھی بریفنگ دی۔

شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ عرب لیگ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے سے مستفید ہوتی رہے گی۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے قاہرہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے مصری ہم منصب سامح شکری نے تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا جہاں شاہ محمود قریشی منگل کو دو روزہ دورے پر پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز قاہرہ کے دو روزہ دورے پر روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مصر 'افریقہ کے دروازے' کے نام سے جانا جاتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024