• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈاکٹرز نےکہا تھامیرے پاس زندہ رہنے کیلئے صرف 10 منٹ ہیں، ڈیمی لواٹو

شائع February 18, 2021
ڈیمی لواٹو جولائی 2018 میں 4 دن تک بے ہوش رہی تھیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
ڈیمی لواٹو جولائی 2018 میں 4 دن تک بے ہوش رہی تھیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی اداکارہ، گلوکارہ و نغمہ نگار 28 سالہ ڈیمی لواٹو نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں جب وہ حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھیں، تب ڈاکٹرز نے ان کے لیے کہا تھا کہ وہ بس مزید 5 سے منٹ تک زندہ رہیں گی۔

ڈیمی لواٹو کو جولائی 2018 میں امریکا میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا اور انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈیمی لواٹو 2 سے 4 ہفتوں تک ہسپتال میں رہی تھیں اور ابتدائی 4 دن تک وہ غنودگی کی حالت میں تھیں اور انہیں شدید بخار، الٹیاں اور بار بار بے ہوشی کے دورے پڑ رہے تھے۔

ابتدائی طور پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ انہیں ساتھی ڈانسرز و گلوکاراؤں نے حد سے زیادہ نشہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں گلوکارہ نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ چند سال سے نشے کرنے کی عادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حد سے زیادہ نشہ کرنے پر ڈیمی لواٹو بے ہوش ہوگئیں

ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد ڈیمی لواٹو کو بحالی سینٹر میں رکھا گیا تھا اور وہ چند ماہ تک موسیقی و شوبز کی دنیا سے دور تھیں اور گزشتہ برس پہلی بار انہوں نے موسیقی کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا تھا۔

ڈیمی لواٹو کی ذاتی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی—اسکرین شاٹ
ڈیمی لواٹو کی ذاتی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی—اسکرین شاٹ

جس وقت جولائی 2018 میں ڈیمی لواٹو کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ چار دن تک بے ہوشی کی حالت میں تھیں، تب زیادہ تر شوبز شخصیات کو لگ رہا تھا کہ وہ بچ نہیں پائیں گی۔

اور اب خود انہوں نے اس وقت کی اپنی صحت سمیت زندگی کے تمام مسائل پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈیمی لواٹو کی جلد ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم ’ڈانسنگ ود ایول‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے آئندہ ماہ 23 مارچ کو ریلیز کردیا جائے گا۔

تین منٹ سے کم دورانیے کے ٹریلر میں ڈیمی لواٹو سمیت متعدد گلوکاروں، موسیقاروں، اداکاراؤں اور ان کے قریبی افراد کو بھی ان کی زندگی پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دستاویزی فلم کے ٹریلر میں ڈیمی لواٹو کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیے جانے سمیت میڈیا کی خبریں بھی دکھائی گئی ہیں اور ان کی صحت پر تبصرہ کرنے والے افراد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں ڈیمی لواٹو بچپن سے خود کو پیش آنے والے طبی مسائل پر بات کرتی دکھائی دیں اور ساتھ ہی انہوں نے 2018 میں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیے جانے کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

ڈیمی لواٹو نے مختصر ٹریلر میں بتایا کہ جب انہیں جولائی 2018 میں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا، تب انہیں دوران علاج ایک دل کا دورہ پرا تھا جب کہ ان پرتین فالج کے اور دماغ کا ایک حملہ بھی ہوا تھا۔

ڈیمی لواٹو نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا کہ گلوکارہ کے پاس زندہ رہنے کے لیے مزید 5 سے 10 منٹ ہیں۔

ٹریلر میں گلوکارہ نے بتایا کہ وہ موت کے منہ سے بچ نکلیں اور انہوں نے دوبارہ زندگی کو جینا شروع کیا اور اب ان کی منگنی ہوچکی ہے، تاہم ساتھ ہی وہ انگوٹھی کو دیکھتے ہوئے خاموش بھی ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ و اداکارہ ڈیمی لواٹو نے منگنی کرلی

ڈیمی لواٹو نے صحت یابی کے بعد جولائی 2020 میں دیرینہ بوائے فرینڈ میکس ارچ سے منگنی کی تھی، تاہم دونوں کی منگنی محض دو ماہ بعد ستمبر 2020 ہی ختم ہوگئی تھی۔

ڈیمی لواٹو نے منگنی ختم کرنے کے حوالے سے واضح طور پر کوئی بیان نہیں دیا تھا، تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ 23 مارچ کو ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم میں وہ اس پر بھی کھل کر بات کریں گی۔

ڈیمی لواٹو نے گزشتہ برس جولائی میں منگنی کی تھی مگر ستمبر 2020 میں ان کی منگنی ٹوٹ گئی تھی—فائل فوٹو؛۔ اے پی
ڈیمی لواٹو نے گزشتہ برس جولائی میں منگنی کی تھی مگر ستمبر 2020 میں ان کی منگنی ٹوٹ گئی تھی—فائل فوٹو؛۔ اے پی

ڈیمی لواٹو ماضی میں ہی اعتراف کر چکی ہیں کہ انہوں نے انتہائی کم عمری یعنی 17 برس کی عمر سے ’کوکین‘ سمیت دیگر نشے کا استعمال کردیا تھا اور انہیں 18 برس کی عمر میں ہی بحالی سینٹر بھیجا گیا تھا۔

گلوکارہ ماضی میں ہی کہہ چکی ہیں کہ بچپن کے واقعات کی وجہ سے انہیں نشے کی لت لگی اور بعض اوقات وہ بیک وقت متعدد نشوں کا استعمال بھی کرتی رہی ہیں، جس وجہ سے ان کی زندگی ختم ہوتے ہوتے بھی بچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیمی لوواٹو اور میکس ارچ نے منگنی کے 2 ماہ بعد راہیں جدا کرلیں

خیال رہے کہ ڈیمی لواٹو نے بطور چائلڈ آرٹسٹ ہی اپنا کیریئر شروع کیا، انہوں نے پہلے پہل ٹیلی وژن پر اداکاری کی، بعد ازاں انہوں نے گلوکاری اور شاعری میں بھی قسمت آزمائی۔

اب تک ڈیمی لواٹو 9 سے زائد فلموں اور 2 درجن سے زائد ڈراموں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ڈیمی لواٹو اب تک 6 میوزک ایلبم ریلیز کرنے سمیت درجنوں گانے بھی ریلیز کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024