• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’بارہواں کھلاڑی‘ میں ماہرہ خان نے خود کیوں کام نہیں کیا؟

شائع February 18, 2021
ماہرہ خان کے مطابق اگر وہ کم عمر ہوتیں تو اپنی ویب سیریز میں کام کرتیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان کے مطابق اگر وہ کم عمر ہوتیں تو اپنی ویب سیریز میں کام کرتیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ فروری کے آغاز پر ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز‘ (Soul Fry Films) کا اعلان کرتے ہوئے اس کے بینر تلے اسپورٹس ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ماہرہ خان نے بتایا تھا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی سیریز کو مقامی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) پر ریلیز کیا جائے گا۔

’بارہواں کھلاڑی‘ کی کہانی اگرچہ کرکٹ کے گرد گھومے گی تاہم اس میں محبت، دوستی اور قربانی کے جذبے کو بھی دکھایا جائے گا اور یہ سیریز سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسی کاسٹ سمیت نئی کاسٹ پر بھی مبنی ہوگی۔

’بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان اور نینا کاشف پروڈیوس کر رہی ہیں، اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ’شاہد‘ اور ’موٹر سائیکل گرل‘ جیسی فلمیں بنانے والے ہدایت کار عدنان سرور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاری کے بعد ماہرہ خان کی پروڈکشن میں انٹری

ماہرہ خان کی اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی مذکورہ پہلی اسپورٹس ویب سیریز میں اگرچہ ٹک ٹاکر اور یوٹیوب اسٹارز سمیت نئے اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے مگر اس میں حیران کن طور پر خود ماہرہ خان اداکاری کرتی نہیں دکھائی دیں گی۔

اور اب ماہرہ خان نے اپنی ویب سیریز میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اگر وہ کم عمر ہوتیں تو ’بارہواں کھلاڑی‘ میں ضرور کام کرتیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلف نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے بتایا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ میں کوئی ایسا کردار نہیں تھا، جس کے لیے وہ فٹ رہتیں۔

ماہرہ خان کے مطابق اگر وہ نوجوان یا کم عمر ہوتیں تو ضرور ویب سیریز میں کام کرتیں تاہم وہ خوش ہیں کہ ان کی پہلی پروڈکشن سیریز میں نئے اور نوجوان اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی سال سے کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کی خواہش تھی جو بلآخر کئی سال بعد پایہ تکمیل تک پہنچی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے ویب سیریز کو ’زی فائیو، ایمازون اور نیٹ فلیکس‘ کے بجائے مقامی اور نئی ویب سائٹ ’ٹیپ میڈ‘ پر ریلیز کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ وہ دوسرے ممالک کی اسٹریمنگ سائٹس کے لیے بھی مستقبل میں منصوبے بنانا چاہیں گی تاہم ان کی خواہش تھی کہ ان کا پہلا پروڈکشن منصوبہ مقامی طور پر ریلیز ہو۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان کے اس قدم سے دوسرے پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاؤسز بھی اپنی چیزیں مقامی پلیٹ فارمز پر ریلیز کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ماہرہ خان نے بتایا کہ بطور پروڈیوسر انہوں نے ویب سیریز کے لیے اداکاروں کو کاسٹ کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انہوں نے دانیال ظفر، شاہ ویر جعفری اور کنزا ہاشمی سمیت دیگر نئے اداکاروں کو کاسٹ کرنے سے قبل ان کے اوڈیشن بھی لیے۔

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے فائنل کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کا فائنل آئندہ ماہ مارچ کے اختتام تک ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو اپریل سے قبل یا اپریل کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

بارہواں کھلاڑی میں کنزا ہاشمی مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بارہواں کھلاڑی میں کنزا ہاشمی مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024