• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

روز لیزلی اور کٹ ہیرنگٹن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع February 18, 2021
روز لیزلی اور کٹ ہیرنگٹن نے جون 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو اے ایف پی
روز لیزلی اور کٹ ہیرنگٹن نے جون 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو اے ایف پی

شہرہ آفاق امریکی فنٹیسی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں ’جون سنو‘ اور ’یگریتے‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکار جوڑی کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی نے ’گیم آف تھرونز‘ میں بھی ایک محبوب جوڑی کا کردار ادا کیا تھا تاہم ڈرامے میں سیاست، قبائل و خاندانی دشمنی کے باعث انہیں ایک نہیں ہونے دیا جاتا۔

دونوں نے جون 2018 میں چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ میں ’گیم آف تھرونز‘ کی تھیم پر شادی کی تھی۔

دونوں نے ستمبر 2020 میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے ہاں کب تک بچے کی ولادت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گیم آف تھرونز کا رومانوی جوڑا حقیقی زندگی میں ایک ہوگیا

لیکن اب جوڑے کی ٹیم نے ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔

روز لیزلی اور کٹ ہیرنگٹن نے گیم آف تھرونز میں بھی رومانوی کردار ادا کیے تھے—فوٹو: سی این این
روز لیزلی اور کٹ ہیرنگٹن نے گیم آف تھرونز میں بھی رومانوی کردار ادا کیے تھے—فوٹو: سی این این

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے معاملات دیکھنے والے منیجمنٹ ادارے نے تصدیق کی کہ جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

جوڑے کی ٹیم نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم ٹیم نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ٹیم نے جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق 17 فروری کو کی تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ جوڑے کے ہاں کب بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جوڑے کی ٹیم نے 17 فروری کو ان کے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی—فائل فوٹو: اے پی
جوڑے کی ٹیم نے 17 فروری کو ان کے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024