• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جیف بیزوز 6 ہفتے بعد پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

شائع February 17, 2021
جیف بیزوز سال 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص رہے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
جیف بیزوز سال 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص رہے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیف بیزوز لگ بھگ 6 ہفتے بعد ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز 16 فروری کو ٹیسلا کے شیئرز میں 2.4 فیصد کمی کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ساڑھے ارب ڈالر کی کمی آئی جو انہیں بلومبرگ بلینئرز انڈیکس میں دنیا کے سب سے امیر ترین شخص کے درجے سے دوسرے نمبر پر لے آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کچھ کمی کے رجحان کی وجہ سے جیف بیزوز کی دولت میں 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی آئی جو بہت زیادہ نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

تاہم ایلون مسک کے اثاثوں میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کی کمی کے بعد وہ لگ بھگ 6 ہفتے بعد دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

بلومبرگ انڈیکس کے مطابق جیف بیزوز کے اثاثے اس وقت 191 ارب ڈالر جبکہ ایلون مسک کے اثاثے 190 ارب ڈالر ہیں۔

خیال رہے کہ جیف بیزوز سال 2017 سے دنیا کے امیر ترین شخص رہے تھے لیکن جنوری 2021 کے اوائل میں ایلون مسک نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا جب ٹیسلا کے حصص بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے دولت میں مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا

ایلون مسک جو پہلے ہی ٹیسلا کے 17 کروڑ ڈالر کے حصص کے مالک تھے، اس کی قدر میں 2020 میں 106 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا، گزشتہ برس ٹیسلا کے شیئرز میں 743 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سال 2020 میں جیف بیزوز کی دولت میں بھی اضافہ ہوا تھا، ایمیزون میں ان کے شیئرز کی قدر 75 ارب ڈالر سے بڑھ کر 173 ارب ڈالر ہوگئی تھی جس کی بڑی وجہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کمپنی کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ کمپنی کے سی ای او کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور رواں برس کے اواخر میں ایگزیکٹو چیئر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں: جیف بیزوز 200 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک، دنیا کے پہلے شخص

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثے اس وقت 137ارب ڈالر ہیں اور وہ اب دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص فرانس کے برنارڈ ارنالٹ ہیں جو 116 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 104 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہیں۔

— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024