• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ہر موسم میں دستیاب کھیرے آپ کے لیے کتنے فائدہ مند؟

شائع February 17, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

زمانہ قدیم سے کھیروں کو کھایا جارہا ہے اور یہ پھل (جی ہاں یہ سبزی نہیں بلکہ پھل ہے) روایتی ادویات میں بھی استعمال ہورہا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم ممالک میں کھیروں کو کھانے کی عادت ضروری ہائیڈریشن کے ساتھ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے اور یہی اس کا واحد فائدہ نہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ کھیرے سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں اور عام طور پر زیادہ مہنگے بھی نہیں ہوتے۔

کھیروں کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ اسے اپنی غذا کا لازمی حصہ بنالیں۔

بہت زیادہ پرغذائیت

ایک کپ کھیرے میں 16 کیلوریز، ایک گرام پروٹین، ایک گرام فائبر، 4 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2 گرام قدرتی شکر، 2 گرام سوڈیم، وٹامن سی کی روزانہ درکار 14 فیصد مققدار، وٹامن K کی روزانہ درکار 62 فیصد مقدار، میگنیشم کی روزانہ درکار 10 فیصد مقدار، پوٹاشیم کی روزانہ درکار 13 فیصد مقدار اور مینگنیز کی روزانہ درکار 12 فیصد مقدار ہوتی ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس اور مائیکرو نیوٹریشنٹس سے بھرپور

اینٹی آکسائیڈنٹس ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے الیکٹرونز یا فری ریڈیکلز کے کیمیائی ردعمل سے پیدا ہونے والے تکسیدی تناؤ کو بلاک کرتے ہیں۔

ان نقصان دی فری ریڈیکل کے اجتماع سے متعدد امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، بالخصوص کینسر، دل، پھیپھڑوں اور آٹو امیون امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

کھیروں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بشمول فلیونوئڈز اور ٹینیز موجود ہوتےہ ہیں، جو ان نقصان دہ فری ریڈیکلز کو جمع ہونے سے روکتے ہیں، جس سے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ہائیڈریشن

کھیروں کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور ان میں اہم الیکٹرولیٹس بھی ہوتے ہیں، جو گرم موسم میں جسم کو پانی کی کمی سے بچاتے ہیں۔

یعنی وہ لوگ جو پانی کی مناسب مقدار کا استعمال نہیں کرتے، ان کے لیے بہتر ہے کہ کھیروں کا استعمال زیادہ کرنا شروع کردیں۔

جسم میں پانی کی مناسب مقدار صحت مند آنتوں، قبض کی روک تھام، گردوں کی پتھری اور دیگر متعدد نقصانات سے بچاتا ہے۔

ہڈیوں کے لیے مفید

کھیروں میں موجود وٹامن K کو پتلا رکھنے کے ساتھ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

ایک کپ کھیڑوںن میں 10.2 مائیکرو گرام وٹامن K ہوتا ہے جبکہ اتنی مقدار میں 19.9 ملی گرام کیلشیئم بھی ہوتا ہے۔

وٹامن K کیلشیئم کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ہڈیوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

کینسر

کھیروں میں ایسے غذائی جز cucurbitacin موجود ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام میں مددگار ابت ہوتےہ یں، کیونکہ وہ کینسر زدہ خلیات کو اپنی نقول بنانے سے روکتے ہیں۔

ایک کپ کٹے ہوئے کھیروں سے ایک گرام فائبر بھی جسم کو ملتا ہے جو آنتوں کے کینسسر سے کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

دل کی شریانوں کی صحت بہتر بنائے

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق فائبر کولیسٹرول کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ دل کی شریانوں سے جڑے امراض کی روک تھام بھی کرتا ہے۔

ایک کپ کھیڑوں میں 193 ملی گرام پوٹاشیم اور 17 ملی گرام میگنیشم موجود ہوتا ہے۔

نمک کا کم استعمال اور پوٹاشیم کی زیادہ مقدار کو جزوبدن بنانا ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کرسکتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج سے تحفظ ملتا ہے۔

ذیابیطس

کھیرے ذیابیطس سے بچانے یا اس کا شکار ہونے پر کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں، اس میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے یا بہت تیزی سے بڑھنے سے روکنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

ایک خیال یہ ہے کہ کھیروں میں موجود cucurbitacin انسولین کے اخراج کو ریگولیٹ کرنے یں مدد فراہم کرتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھیروں کے چھلکگوں سے چوہوں میں ذیابیطس کی علامات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی، جس کی وجہ ان میں اینٹی آکسائیڈنٹ کی مقدار زیادہ ہونا ہے۔

کھیروں میں موجود فائبر بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچنے یا کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اور ہاں ان کو کھانے سے بلڈ گلوکوز تیزی سے نہیں بڑھتا، اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ان کو کھانا مفید ہوتا ہے۔

ورم کی روک تھام

کھیرے ممکنہ طور پر ورم کش فوائد بھی فراہم کرتے ہیں، طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ورم سے متعدد امراض جیسے دل کی شریانوں سے جڑے امراض، ذیابیطس، آٹو امیون امراض، ڈپریشن اور کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

کھیرے مختلف طریقوں سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو ان میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، یعنی ایک وقت میں بہت زیادہ مقدار کھانے سے بھی کیلوریز بڑھتی نہیں، جس سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ ان میں پانی کی زیادہ مقدار بھی جسمانی وزن میں کمی میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ پانی والی اور کم کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال جسمانی وزن میں نمایاں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

قبض سے تحفظ

کھیرے کھانے سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں، جسم میں پانی کی کمی قبض کا خطرہ بڑھانے والا ایک بڑا عنصر ہے۔

کھیروں میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے، جبکہ اس میں موجود فائبر بھی آنتوں کے افعال کو بہتر کرتےہ یں۔

جلد کی نگہداشت

کھیروں کے ٹکڑے جلد پر لگانے سے ٹھنڈک اور سکون ملتا ہے جبکہ سوجن اور خارش میں کمی آتی ہے، یہ سورج سے جل جانے والی جلد کو ریلیف فراہم کرتی ہے جبکہ آنکھوں کے نیچے سیاہ نشان کم کرتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

سمیرا قدیر Feb 18, 2021 01:03pm
جی بلکل حقیقت ھے کھیرے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ھے کہ کھیرا کھانے سے بھوک کم لگتی ھے اور بڑی تیزی سے وزن میں کمی ھوتی جاتی ھے وہ بھی بنا کسی مضر اثرات سے کھیرے کھانے کی عادت ہر گھر میں ھونی چاہے۔ یہ بہت ہی مفید چیز ھے۔ شکریہ جزاک اللہ خیر سیمرا قدیر

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024