• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مصر ، پاکستان دہشت گردی، انتہاپسندی کےخلاف تجربات شیئر کرسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی

شائع February 17, 2021
—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ شاہ محمود قریشی
—فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی اور ان سے پاکستان کی جغرافیائی سیاست سے متعلق جیو اقتصادیات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں سے متعلق اپنے تجربات بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے 'اے پی پی' کے مطابق مصر کے سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد پاکستان، افریقی ملک کے ساتھ مشترکہ اعتقاد، ثقافت اور اقدار کی جڑیں مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود دو روزہ دورے پر مصر روانہ

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے مصری صدر سے پاکستانی قیادت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے عبدالفتاح السیسی کی قائدانہ صلاحیت کی تعریف کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے زور دے کر کہا کہ معاشی رابطے اور ہماری سرحدوں کے اندر اور اس سے باہر امن کو یقینی بنانے پر 'نیا پاکستان' کے وژن کی پیش گوئی کی گئی۔

دونوں ممالک کے مابین کئی دہائیوں پر مشتمل دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ 'اہم ترین' دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

علاوہ ازیں انہوں نے مصری صدر کو باہمی اور کثیر جہتی میدان میں باہمی روابط کو مستحکم کرنے کے مختلف مواقع سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مقابلہ میں اپنے تجربات بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بالخصوص افغان امن عمل کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں، بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (آئی او او جے کے) میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے جائز حق کی مسلسل تردید کے بارے میں مصری صدر کو آگاہ کیا۔

مزیدپڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

انہوں نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے اختلافات کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے مطابق مصری صدر نے امید ظاہر کی کہ وزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات اور متحرک کثیرالجہتی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مصر میں اپنے ہم منصب سمیع حسن شوکری سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے مصر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مصر کی تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حکومت کی طرف سے پیش کردہ مراعات کے بارے میں بات کیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق شاہ محمود قریشی مصر کے وزیر خارجہ سمیع حسن شوکری کی دعوت پر قاہرہ کا دورہ کیا۔

قاہرہ روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مصر امت مسلمہ کا ایک اہم ملک ہے جسے افریقہ کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں مصری وزیر خارجہ کی دعوت پر مصر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں تاکہ اس اہم ملک کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024