• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوفون نے پاکستان میں ای سم سروس متعارف کرادی

شائع February 17, 2021
— فوٹو بشکریہ یوفون
— فوٹو بشکریہ یوفون

یوفون نے پہلی بار پاکستان بھر میں ای سم سروس کو متعارف کرادیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یوفون نے اس مقصد کے لیے Giesecke+Devrient موبائل سیکیورٹی (جی ڈی) سے شراکت داری کی ہے۔

ای سم پلیٹ فارم سے صارفین اپنے فونز یا ڈیوائسز میں متعدد سم کارڈ نمبروں کو حاصل کرسکیں گے۔

ای سم کی بدولت صارف کو فزیکل سم کارڈ ڈیوائس میں لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ یوفون پہلی کمپنی نہیں بلکہ اس سے پہلے جاز بھی اپنے صارفین کے لیے ای سم سروس کو متعارف کراچکی ہے۔

اس کی بجائے وہ پرانی سم پروفائل کو ڈیوائس سے ہٹا سکیں گے اور کمپنی کے مطابق ملک بھر میں ای سم سروس دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق ہمارے صارفین اب ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا سکیں گے جو کہ روزمرہ کے امور کے لیے بہترین حل فراہم کرے گا، ای سم استعمال کرکے صارفین کو سروسز کی مستحکم انداز سے فراہمی کی جاسکے گی اور پلاسٹک سم کارڈز کا استعمال نہیں ہوگا۔

یہ ٹیکنالوجی مختلف ڈیوائسز جیسے لیپ ٹاپس، ٹیبلیٹس، ویئرایبل اور انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گی جبکہ مختلف اسمارٹ فون جیسے آئی فون 11 اور 12 سیریز کے فونز میں ای سم سے انہیں ڈوئل سم فونز بنایا جاسکتا ہے۔

دیگر فونز میں سام سنگ کے ایس 21 سیریز، ایس 20 سیریز، گلیکسی زی فلپ، ہواوے پی 40 سیری، گوگل پکسل 4 سیریز اور پکسل 4 سیریز میں ای سم کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس کی شراکت دار کمپنی جی ڈی ای سم منیجمنٹ میں انڈسٹری لیڈر ہے جس کی ای سم سروسز کو ایشیا، یورپ، امریکا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ساڑھے 9 کروڑ سے زائد افراد استعمال کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024