• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صبا قمر و زاہد احمد کی فلم 'گھبرانا نہیں ہے' کی شوٹنگ مکمل

شائع February 17, 2021
زاہد احمد نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ فلم رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما میں ریلیز ہوگی— فوٹو: صبا قمر انسٹاگرام
زاہد احمد نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ فلم رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما میں ریلیز ہوگی— فوٹو: صبا قمر انسٹاگرام

وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس مارچ میں ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث روک دی گئی تھی۔

جس کے بعد گزشتہ برس دسمبر می فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا اور اب اس کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کا اعلان اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا میں بھی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی شوٹنگ جاری

زاہد احمد نے انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں بتایا کہ شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے کہا کہ'کہتے ہیں کہ پہلی فلم آپ کا انتخاب کرتی ہے، پھر آپ اپنی اگلی فلمیں منتخب کرتے ہیں'۔

زاہد احمد نے لکھا کہ اس فلم میں منتخب کیے جانے پر مجھے بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے جو میری پہلی فلم ہے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ 'گھبرانا نہیں ہے' کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور میں پروڈیوسرز حسن ضیا، جمیل بیگ اور ہمارے بہترین ڈائریکٹڑ ثاقب خان کا بہت شکر گزار ہوں۔

انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں اور عملے کے ہر فرد کی بہترین کام اور سخت محنت کو بھی سراہا۔

اداکار زاہد احمد نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ فلم'گھبرانا نہیں ہے' رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما میں ریلیز ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو فلم کی شوٹنگ سے آگاہ کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ' جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں فلم اسکول گئی تو میں انہیں بتاتی ہوں کہ نہیں میں فلموں میں گئی ہوں'۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ کسی کو الوداع کہنا مجھے تکلیف دیتا ہے لیکن بطور اداکار میری سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ میں اپنے ڈائریکٹر کی ہدایات پر عمل کرتی ہوں۔

—فائل فوٹو: ڈان آئیکون
—فائل فوٹو: ڈان آئیکون

صبا قمر نے لکھا کہ میرے ہدایت کار بہترین تھے جنہوں نے مجھے بہترین کردار ادا کرنے کی ترغیب دی، میرے بہترین ساتھی اداکار جنہوں نے ہر چیز کو بہت آسان اور پُر مزاح بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم کی شوٹنگ کورونا کے باعث مؤخر

انہوں نے فلم کی پروڈکشن ٹیم کا بھی دل سے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انتہائی باصلاحیت لکھاری اس فلم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اسٹائلسٹس، ڈیزائنر، کیمرے کا عملہ اور اس فلم میں شامل ہر فرد نے بہت اچھا کام کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی کاسٹ میں صبا قمر، سید جبران، زاہد احمد اور نیر اعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایات کے ذریعے ثاقب خان ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گے۔

’گھبرانا نہیں ہے‘ کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ پروڈیوسر حسن ضیا کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔

—فائل فوٹو: ڈان آئیکون
—فائل فوٹو: ڈان آئیکون

فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کی گئی ہے، جس کی کہانی خواتین کی خودمختاری اور خواتین کو طاقتور بنانے کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں نہ صرف سماجی بلکہ سیاسی مسائل کو بھی منفرد اور ہلکے پھلکے انداز میں دکھایا گیا ہے۔

پروڈیوسر جبران بیگ نے بتایا تھا کہ ہ فلم کی کہانی ایک بیٹی اور ان کے والد کے گرد گھومتی ہے اور ان کا خاندان جب مشکل میں پھنس جاتا ہے تو بیٹی والد کو کہتی ہیں کہ ’گھبرانا نہیں ہے‘ وہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024