• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پی ایس ایل جیسا باؤلنگ کا معیار کسی اور لیگ میں نہیں، شاہد آفریدی

شائع February 16, 2021
شاہد آفریدی ملتان سلطانز کا حصہ ہیں—فائل/فوٹو: پی ایس ایل
شاہد آفریدی ملتان سلطانز کا حصہ ہیں—فائل/فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی رہنمائی کرنے والے شاہد آفریدی نے رواں سیزن میں مداحوں کو مایوس نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ میں باؤلنگ کا معیار بہترین ہے۔

نجی ٹی وی چینل 'جیوز نیوز' کو ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں باؤلنگ کا اعلیٰ معیار ہے اور ایسے باؤلنگ کا سامنا دنیا کی کسی اور لیگ میں نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6: رضوان ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ملک کی پہچان ہے اور اب ایک برانڈ بن چکا ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کو کامیاب بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگ کے نئے سیزن کے لیے پرجوش ہوں اورکرکٹر ہو یا مداح سب پی ایس ایل کے منتظر ہیں اور رواں برس تمام ٹیمیں مضبوط ہیں اور مداحوں کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو لیگ کی وجہ بڑے باصلاحیت کھلاڑی ملے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ اچھا کھیل پیش کرکے اپنے کیریئر کو آگے بڑھائیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں بھی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا منتظر ہوں اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔

ملتان سلطانز نے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے قومی ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوپلیسی سمیت پانچ غیرملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان کی خدمات اس سیزن میں ملتان سلطانز نے حاصل کیں اور ان کی پاکستان ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں سلطانز نے اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچز لاہور اور کراچی میں منعقد ہوں گے اور ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024