• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راحت فتح علی کی آواز میں کشمیر پریمیئر لیگ کا ترانہ 'آزادی' ریلیز

شائع February 16, 2021
کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز یکم اپریل سے 10 اپریل تک آزاد کشمیر میں ہوگا—اسکرین شاٹ
کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز یکم اپریل سے 10 اپریل تک آزاد کشمیر میں ہوگا—اسکرین شاٹ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی بھرپور کامیابی کے بعد رواں برس آزاد کشمیر میں کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا آفیشل ترانہ 'آزادی' ریلیز کردیا گیا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا ترانہ 'آزادی' گلوکار عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

اس ترانے کی ہدایات پاکستان کے نامور اداکار اور کشمیر پریمیئر لیگ کے شوبز ایمبیسڈر شان شاہد نے دی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ترانے کا آغاز آزاد کشمیر کے برف پوش پہاڑوں سے ہوتا ہے جس میں مظفرآباد کرکٹ گراؤنڈ بھی دکھایا گیا ہے جہاں کے پی ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے ترانے میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شوبز شخصیات شان شاہد، راحت فتح علی خان ندیم بیگ، مہوش حیات، ایمان علی، فضا علی، جگن کاظم، عائشہ، صاحباں، جان ریمبو، گل پرنا اور نیلم منیر شامل ہیں۔

'آزادی' ترانے کی ویڈیو میں کرکٹر شاہد آفریدی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، عمران نذیر بھی موجود ہیں۔

علاوہ ازیں اسکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان، اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ، ریسلرز انعام بٹ اور شفیق چشتی، ہاکی کے کھلاڑی سمیع اللہ اور باکسر محمد وسیم بھی اس ترانے کا حصہ ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ترانے میں دکھائی گئی کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹی شرٹس پر پاکستان اور آزاد کشمیر دونوں کا جھنڈا بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ کے پی ایل، آزاد کشمیر میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والا پہلا میگا کرکٹ ایونٹ ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کشمیر پریمیئر لیگ کا سلوگن 'کشمیر پریمئیر لیگ۔۔۔ کھیلو آزادی سے' سے ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اس کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

علاوہ ازیں اداکار شان شاہد کشمیر پریمیئر لیگ کے شوبز ایمبسیڈر ہیں جبکہ راحت فتح علی خان لیگ کے آفیشل گلوکار ہیں۔

کشمیرپریمیئر لیگ 16 سے27 مئی تک آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔

کے پی ایل 6 ٹیموں پر مشتمل ہوگی جن میں راولا ہاکس، کوٹلی پینتھرز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگرز، اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالینز شامل ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ، مظفرآباد کرکٹ گراؤنڈ اور میرپور کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024