• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع February 16, 2021
ہواوے پی 40 سیریز فونز— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
ہواوے پی 40 سیریز فونز— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ہواوے کے اسمارٹ فون بزنس کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا ہے مگر چینی کمپنی اس کی پروا کیے بغیر اپنے نئے فلیگ شپ فونز پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہواوے کی جانب سے فلیگ شپ پی سیریز کے فونز عموماً مارچ میں متعارف کرائے جاتے ہیں اور ایک لیک کے مطابق پی 50 سیریز کے فونز 26 سے 28 مارچ کے دوران پیش کیے جائیں گے۔

لیک کے مطابق اس بار بھی ہواوے کی جانب سے اس سیریز کے 3 نئے فونز پیش کیے جائیں گے جن میں 2 مختلف پراسیسرز موجود ہوں گے۔

پی 50 میں کمپنی کا اپنا تیار کردہ کیرین 9000 ای پراسیسر ہوگا جبکہ پی 50 پرو اور پی 50 پرو پلس میں فلیگ شپ کیرین 9000 پراسیسر دیا جائے گا۔

لیک میں بتایا گیا کہ ہواوے نے فونز کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے اور بڑے پیمانے پر پروٖڈکشن کے لیے تیار ہے۔

اس نئی سیریز میں نیا ڈیزائن دیئے جانے کا امکان ہے تاہم زیادہ تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تینوں فون میں ممکنہ طور پر نیا کیمرا سیٹ اپ، بہتر اسکرین اور گیمنگ خصوصیات کا اضافہ کیا جائے گا۔

تینوں فونز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے کا استعمال کیا جائے گا جو ایل جی اور سام سنگ کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔

دسمبر 2020 میں ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ پی 50 میں 6.6 جبکہ پی 50 پرو میں 6.7 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

دونوں فونز میں ملتا جلتا گلاس/سرامکس ڈیزائن جنئے gestures سپورٹ، اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو 11 اور لائیسا برانڈڈ 4 یا 5 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا جو 200 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024