• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پاوری گرل‘ نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروبار شروع کردیا

شائع February 16, 2021
دنانیر نے ٹی شرٹس کی فروخت شروع کردی—فوٹو: انسٹاگرام
دنانیر نے ٹی شرٹس کی فروخت شروع کردی—فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ 6 فروری کو اپنے دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر (dananeerr) نے اپنی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیا کام شروع کردیا۔

دنانیر (dananeerr) نے اپنے انسٹاگرام پر 6 فروری کو ’یہ ہماری کار ہے, یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے‘ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کی تھی جو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی ان کی ویڈیو پر ویڈیوز بنائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مذکورہ ویڈیو میں نوجوان ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنے کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں اور دنانیر (dananeerr) ایک اسٹار بن گئیں۔

محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہونے سے اسٹار بننے والی دنانیر کے انسٹاگرام پر اب 6 لاکھ تک فالوورز بن چکے ہیں جب کہ انہوں نے ’پاوری‘ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مداحوں کے لیے نیا کام شروع کردیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دنانیر نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اسی نام سے الگ انسٹاگرام پیج بنا لیا بلکہ انہوں نے اسی سلوگن کے ساتھ ٹی شرٹس فروخت کرنا بھی شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کو شکست کے بعد حسن علی کی 'پاوری ' ویڈیو وائرل

دنانیر نے دو دن قبل انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی وائرل ویڈیو پر بھارتی کانٹینٹ کریئٹر کی جانب سے بنائی گئی دھن پر نئی ’پاوری‘ ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ جلد ہی نیا کچھ کرنے جا رہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور اب انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ کے سلوگن کے ساتھ خوبصورت سرخ و سفید رنگ کی ٹی شرٹس کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔

دنانیر نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بھی شرٹس کی پری بکنگ کی پوسٹس لگائیں اور کہا کہ ملک بھر میں نئی شرٹس بھجوائی جائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے ٹی شرٹس کی رقم نہیں بتائی تاہم خریداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی پیغامات میں ٹی شرٹس کی رقم سمیت دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

دنانیر نے وائرل ویڈیو ’پاوری ہو رہی ہے‘ کے بعد بھی انسٹاگرام پر اس کی متعدد پیروڈی ویٰڈیوز شیئر کیں تاہم ان کی مذکورہ ویڈیو ہی وائرل ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دنانیر نے 14 فروری کو محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائنز ڈے) پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے خود کو ہی گلاب پیش کیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے والدہ کے ساتھ بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی تاہم ان کی دوسری ویڈیوز اتنی توجہ حاصل نہیں کر پائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024