• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آرمی چیف کا تھر میں تربیتی مشقوں کا جائزہ، معیار کی تعریف

شائع February 16, 2021
آرمی چیف نے تربیت کے معیار کو سراہا—فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے تربیت کے معیار کو سراہا—فوٹو: آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھور کے قریب صحرائے تھر کا دورہ کیا جہاں جوانوں کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا اور اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل بابرافتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحرائے تھر میں جاری تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا جہاں جنگی ماحول کے دوران صحرا میں صلاحیتوں کو جانچا جا رہا ہے'۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 'جدارالحدید مشقیں جوانوں کی صلاحیت اور فورسز کے دفاعی کردار کو جدت کے لیے کی جارہی ہیں'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'آرمی چیف کو مشقوں کے کمانڈر نے جاری مشقوں اور میدان جنگ میں برتری کو یقینی بنانے کے لیے ہونے والی ڈرل کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی'۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 'جوان سخت حالات میں جاری مشقوں میں دو ہفتوں سے مصروف ہیں، جو 28 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی'۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے 'مشقوں میں شامل جوانوں کی تربیت کے معیار کو سراہتے ہوئے دفاعی تیاریوں اور فارمیشن کے مقابلے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا'۔

آرمی چیف نے تربیت کے معیار کو سراہا—فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے تربیت کے معیار کو سراہا—فوٹو: آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ 'امن کے دور میں بھرپور تربیت اور اعلیٰ معیار کی تیاری ہی امن کی واحد ضمانت ہے'۔

قبل ازیں مشقوں کے مقام پر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024