• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل کے نئے آئی فونز میں آل ویز آن ڈسپلے کا فیچر دیئے جانے کا امکان

شائع February 15, 2021
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

ایپل کے نئے آئی فونز اکتوبر 2020 میں متعارف کرائے تھے اور نئی ڈیوائسز کی آمد میں ابھی کئی ماہ کا عرصہ ہے۔

تاہم آئی فون 13 یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا، کے بارے مین لیکس اور افواہیں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

ایپل انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق 2021 کے آئی فونز میں پہلی بار کمپنی کی جانب سے آل ویز آن ڈسپلے کو دیا جائے گا۔

اسی طرح 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ایل ٹی پی او (لو ٹمپریچر پولی کرسٹلائن آکسائیڈ) ڈسپلے فیچر بھی دیا جائے گا۔

یہ دونوں فیچرز اینڈرائیڈ فونز میں تو کافی عرصے سے ہیں اب ایپل کے آئی فونز میں ان کو شامل کیا جائے گا۔

آل ویز آن ڈسپلے میں کلاک اور بیٹری مسلسل اسکرین پر نظر آئے گی مگر ایک بار اور آئیکونز نوٹیفکیشنز کو شو کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئے آئی فونز میں کیمرا سسٹم اپ گریڈ کیا جائے گا، یعنی الٹرا وائیڈ کیمرے کی کم روشنی میں کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا، آٹومیٹک آسٹروفوٹوگرافی اور گلیکسی ایس 21 جیسا پورٹریٹ ویڈیو موڈ بھی اس کا حصہ ہوگا۔

میگ سیف میگنٹس کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنایا جائے گا۔

2021 کے آئی فونز ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 12 سیریز سے ملتے جلتے ہوں گے۔

اس سے قبل مختلف لیکس میں بتایا گیا کہ فیس آئی ڈی اور فرنٹ کیمرے کے لیے نوچ کا حجم کم کیا جائے گا اور ایسا ممکن ہے کہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دیا جائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ 120 ہرٹز ڈسپلے آئی فون 12 سیریز مٰں دیا جائے گا مگر کمپنی نے اس خیال کو ڈراپ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024