• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پی ٹی سی ایل، ہواوے کے اشتراک سے کاروباری صارفین کیلئے اسمارٹ کلاؤڈ کیمپس سلوشن متعارف

شائع February 15, 2021
اس سروس میں مصنوعی ذہانت وائی فائی 6 کیمپس سافٹ ویئر پر مبنی لوکل ایریا نیٹ ورک اور وائیڈ ایریا نیٹ ورک شامل ہیں — فوٹو: بشکریہ پی ٹی سی ایل
اس سروس میں مصنوعی ذہانت وائی فائی 6 کیمپس سافٹ ویئر پر مبنی لوکل ایریا نیٹ ورک اور وائیڈ ایریا نیٹ ورک شامل ہیں — فوٹو: بشکریہ پی ٹی سی ایل

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے کاروباری صارفین کے لیے اسمارٹ کلاؤڈ کیمپس سلوشن متعارف کرادیا۔

اسمارٹ کلاؤڈ کمیپس سلوشن جدید ترین خصوصیات کا حامل ہے جو کاروباری اداروں کو انٹیلی جنٹ نیٹ ورکس آپریشنز مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ آٹو میشن کے حصول کے لیے دیگر اخراجات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق کاروباری صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی اس سروس میں مصنوعی ذہانت وائی فائی 6 کیمپس سافٹ ویئر پر مبنی لوکل ایریا نیٹ ورک (LAN) اوروائیڈ ایریا نیٹ ورک (WAN) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی سی ایل کا محدود ماحول میں 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب ٹرائل

ان سروسز کا انفراسٹرکچر کاروباری نیٹ ورک کے لیے پی ٹی سی ایل کی کامیاب صنعتی کنیکٹیویٹی، صلاحیت اور ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ہواوے کے جدید ترین خود کار نیٹ ورک مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹم کلاؤڈ پلیٹ فارم کے لیے کارآمد ہوگا۔

اسمارٹ کلاؤڈ کیمپس سلوشن اپنی نوعیت کا پہلا انٹیلی جنٹ نیٹ ورک آٹومیشن کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے جو مینجمنٹ، کنٹرول اور تجزیاتی طریقہ کار کو مظبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کاروباری نیٹ ورکس کے لیے مکمل آٹو میشن سروسز فراہم کرتا ہے۔

یہ نیٹ ورک بڑے تجزیاتی طریقہ کار کے ذریعے بڑے ڈیٹا میں موجود نقائص اور خامیوں کو دورکرتا ہے۔

اسمارٹ کلاؤڈ کیمپس سلوشن متعارف کرنے کے موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس سروسز آفیسر ضرار ہشام خان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کا بزنس سلوشن ہمارے کاروباری صارفین کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کے لائسنس میں 25 سال کی تجدید

انہوں نے کہا کہ اس سافٹ ویئر کے حامل نیٹ ورکس تیز ترین، وسیع اور محفوظ ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں جس سے کاروباری صارفین متحرک اور قابل بھروسہ نیٹ ورکس بنا سکیں گے۔

ضرار ہشام خان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حصول کے لیے کوشاں ہے اور کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے جدت پر مبنی ٹیکنالوجی متعارف کرتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر گاؤ ویجی نے کہا کہہ ہمیں پاکستان کے قومی ادارے پی ٹی سی ایل کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے جس کا ملک بھر میں مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلوشن کے ساتھ کاروباری ادارے مکمل سیکیورٹی اور اور ڈیٹا کی پرائیویسی کو یقینی بناتے ہوئے نہ صرف اہم نوعیت کی ایپلیکیشنزکو چلا سکیں گے بلکہ بہترین صلاحیت کے حامل بینڈ وڈتھ، نیٹ ورک وزیبلیٹی اور ایپلیکیشن کی نمایاں کارکردگی کے ساتھ کلاؤڈ پر ڈیٹا کی بلا رکاوٹ منتقلی کو بھی بہتر بناسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024