• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اداکاری شروع کردی

شائع February 15, 2021
عامر خان کے بیٹے نے 15 فروری سے شوٹنگ شروع کردی—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
عامر خان کے بیٹے نے 15 فروری سے شوٹنگ شروع کردی—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کی جانب سے فلمی دنیا میں آنے کی خبریں تو گزشتہ چند سال سے جاری تھیں۔

تاہم دو سال قبل خبریں آئی تھیں کہ عامر خان بیٹے کو کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی فلم میں میگا اسٹارز کے ساتھ اداکاری کے میدان میں اتارنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔

عامر خان کے بیٹی ارا خان نے 15 فروری کو انسٹاگرام پر بھائی جنید خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے بھائی نے پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارا خان نے بھائی کی اداکاری کی مہارت اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ وہ پہلے بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، تاہم 15 فروری سے انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

انہوں نے لکھا کہ بھائی نے انہیں پہلی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم وہ بڑے بھائی کی شوٹنگ کے موقع پر بہت خوش ہیں۔

اسی حوالے سے فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ جنید خان نے 15 فروری کو جس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا، اسے ییش راج فلمز کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے اور اس کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں۔

جنید خان مسٹر پرفیکشنسٹ کے بڑے بیٹے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
جنید خان مسٹر پرفیکشنسٹ کے بڑے بیٹے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

رپورٹ میں بتایا کہ جنید خان ’مہاراجا‘ نامی فلم سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کریں گے اور اس فلم کی کہانی برصغیر میں انگریز دور کے سچے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’مہاراجا‘ فلم کی کہانی 1862 میں برٹش انڈیا میں ہونے والے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے اور جنید خان فلم کےمرکزی اداکاروں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان بھی بیٹے کو فلموں میں لانے کے لیے کوشاں

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا اور اس میں جنید خان کے مد مقابل کس ہیروئن کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم امکان ہے فلم میں کسی نئی لڑکی کو متعارف کرایا جائے گا۔

جنید خان اور ارا خان مسٹر پرفیکشنسٹ کی پہلی اہلیہ اداکار رینا دتا کے بچے ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
جنید خان اور ارا خان مسٹر پرفیکشنسٹ کی پہلی اہلیہ اداکار رینا دتا کے بچے ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

ساتھ ہی خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر جنید خان کے مد مقابل سارہ علی خان، جھانوی کپور اور اننیا پانڈے جیسی کسی اداکارہ کو بھی کاسٹ کیا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان نے 2019 میں ہی اشارہ دیا تھا کہ ان کے بیٹے جنید خان بھی جلد فلم انڈسٹری میں آئیں گے، انہوں نے کہا تھا کہ وہ بیٹے کے لیے کسی اچھی کہانی پر مبنی فلم کے منتظر ہیں۔

ساتھ ہی وہ وقتا بوقتا بیٹی ارا خان کے حوالے سے بھی باتیں کرتے رہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ اداکاری سے زیادہ لکھاری بن سکتی ہیں، تاہم امکان ہے کہ وہ بھی اداکاری ہی کریں گی۔

عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان اپنی بہن ارا خان کے ساتھ—فوٹو: دکن کیرونیکل
عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان اپنی بہن ارا خان کے ساتھ—فوٹو: دکن کیرونیکل

جنید خان اور ارا خان مسٹر پرفیکشنسٹ کی پہلی اہلیہ اداکارہ رینا دت کے بچے ہیں، جن سے عامر خان نے 1986 میں شادی کی تھی۔

عامر خان اور رینا دتا کے درمیان 2002 میں طلاق ہوگئی تھی، مسٹر پرفیکشنسٹ نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی۔

عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں 2011 میں بیٹا پیدا ہوا، جس کا نام آزاد راؤ خان رکھا گیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بھائی کی طرح ارا خان بھی جلد اداکاری کا آغاز کریں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
خیال کیا جا رہا ہے کہ بھائی کی طرح ارا خان بھی جلد اداکاری کا آغاز کریں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025