• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منال خان اور احسن محسن نے ویلنٹائنز ڈے پر منگنی کرلی؟

شائع February 15, 2021
دونوں نے ویلنٹائنز ڈے پر رومانوی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے ویلنٹائنز ڈے پر رومانوی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے درمیان تعلقات کی خبریں اگرچہ گزشتہ 2 سال سے چل رہی تھیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔

تاہم دونوں نے کبھی کھل کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا تھا، تاہم دونوں ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے آ رہے تھے۔

لیکن گزشتہ روز محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائنز ڈے) پر منال خان اور احسن محسن اکرام کی رومانوی تصاویر کے بعد دونوں کی محبت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔

اداکارہ منال خان نے ابتدائی طور پر 14 فروری کو انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کی اور محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تصویر میں منال خان اور محسن احسن کو انتہائی قریب دیکھا گیا اور دونوں نے دل کے ڈیزائن کا سرخ غبارہ پکڑ رکھا تھا۔

منال خان کی جانب سے تصویئر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے سمیت انہیں مبارک باد دینا شروع کردی اور ان کی جوڑی کو بہت سراہا۔

تاہم بعد ازاں محسن احسن اکرام نے بھی انسٹاگرام پر منال خان کے ساتھ دو تصاویئر شیئر کیں، جس کے بعد کئی افراد نے دونوں کو منگنی کی مبارکیں دینا شروع کردیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

محسن احسن اکرام نے منال خان کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کیے جانے سمیت منال خان کی تنہا تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ انگوٹھی دکھاتی دکھائی دیں۔

اگرچہ محسن احسن اکرام نے مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے صرف محبتوں کے عالمی دن کا ذکر کیا، تاہم منال خان کی جانب سے انگوٹھی دکھائے جانے کے بعد لوگوں نے انہیں ان کی منگنی پر مبارک باد دینا شروع کردی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں منال خان کو منگنی کی انگوٹھی میں دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: محسن احسن انسٹاگرام
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں منال خان کو منگنی کی انگوٹھی میں دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: محسن احسن انسٹاگرام

مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر منگنی کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی شادی سے متعلق سوال بھی کرنا شروع کردیے۔

واضح رہے کہ ماضی میں دونوں کم از کم ایک رومانوی ڈرامے ’پرچھائی‘ میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، یہ ڈراما 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔

بعد ازاں دونوں کو متعدد شوبز پروگرامات، ایوارڈز و تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور دونوں کی رومانوی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں، تاہم 2 سال قبل ان کے درمیان تعلقات کی چہ میگوئیاں شروع ہوئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024