• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مسلسل آٹھویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد

شائع February 15, 2021
رواں برس جنوری میں موصول ہونے والی ترسیلات زر جنوری 2020 سے 19 فیصد زیادہ ہیں—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
رواں برس جنوری میں موصول ہونے والی ترسیلات زر جنوری 2020 سے 19 فیصد زیادہ ہیں—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر مسلسل آٹھویں ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ جنوری میں ترسیلات زر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ جنوری 2020 سے 19 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک رواں مالی سال میں آنے والی ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے مقابلے 24 فیصد زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے ایک ریکارڈ ہے، ساتھ ہی انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر مسلسل 7ویں ماہ بھی 2 ارب ڈالر سے زائد

ایک اور پیغام میں وزیراعظم نے صنعتی شعبے سے متعلق خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2019 کے مقابلے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2 ہندسوں کی نمو دیکھی گئی اور اس میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر جولائی تا دسمبر تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 میں ترسیلات زر گزشتہ برس جنوری سے 19 فیصد زائد رہیں البتہ دسمبر 2020 کے مقابلے نسبتاً کم رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے آئی جس کا حجم 55 کروڑ 36 لاکھ ڈالر رہا۔

اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 49 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں : ترسیلات زر مسلسل چھٹے ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد

برطانیہ سے بھیجی گئی رقوم کا حجم جنوری 2021 میں 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جبکہ امریکا سے 20 کروڑ 32 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

اسی طرح دیگر خلیجی ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 27 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا جبکہ یورپی ممالک سے 22 کروڑ 88 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

قبل ازیں دسمبر 2020 میں بھیجی گئی ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 16.2 فیصد تک بڑھ کر 2 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

اسی طرح نومبر 2020 میں ترسیلات زر ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر کے مقابلے میں 2.4 فیصد بڑھ کر 2 ارب 34 ارب ڈالر ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024