• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

شائع February 15, 2021
جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/اے ایف پی
جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/اے ایف پی

گزشتہ برس مارچ میں شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں کے ہاں 6 مئی 2018 کو پہلے بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی اور اب جلد ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے ایجنسی (اے ایف پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ترجمان نے محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران تصدیق کی کہ شاہی جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

شاہی جوڑے کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں میگھن مارکل کے بے بی بمپ کو دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: MISAN HARRIMAN
شاہی جوڑے کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں میگھن مارکل کے بے بی بمپ کو دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: MISAN HARRIMAN

’پیپلز میگزین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شاہی جوڑے کے ترجمان نے ان کے ساتھ بات چیت کے دوران تصدیق کی کہ میگھن مارکل امید سے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کے حوالے سے معروف فوٹوگرافر MISAN HARRIMAN کی جانب سے کھینچی گئی خصوصی تصویر کے ساتھ تصدیق کی کہ ان کے بیٹے آرچی جلد بڑے بھائی بننے والے ہیں۔

شاہی جوڑے نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب دو ماہ بعد ان کے بیٹے آرچی کی دوسری سالگرہ منائی جائے گی۔

رواں برس جوڑے کے بڑے بیٹے کی دوسری سالگرہ ہوگی—فائل فوٹو: میگا ایجنسی
رواں برس جوڑے کے بڑے بیٹے کی دوسری سالگرہ ہوگی—فائل فوٹو: میگا ایجنسی

آرچی کی پیدائش 6 مئی 2019 کو ہوئی تھی اور اس سال ان کی دوسری سالگرہ منائی جائے گی۔

اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق سے قبل میگھن مارکل نے نومبر 2020 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے خصوصی مضمون میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا۔

میگھن مارکل نے خصوصی مضمون میں بتایا تھا کہ جولائی 2020 میں ان کا حمل ضائع ہوا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کا ضائع ہونے والا حمل کتنے ہفتوں کا تھا؟

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش

میگھن مارکل کے مطابق بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوا اور ان کی جانب سے حمل ضائع ہونے کی تصدیق کیے جانے کے بعد یہ چہ میگوئیاں بھی تھیں کہ اب شاید جلدی سے میگھن مارکل دوبارہ حاملہ نہ ہو سکیں۔

تاہم اب جوڑے نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جوڑے نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز
جوڑے نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز

جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی خصوصی تصویر میں میگھن مارکل کے ’بے بی بمپ‘ کو واضح دیکھا جا سکتا ہے اور طبی ماہرین کے اندازوں کے مطابق ان کا حمل 12 سے 16 ہفتوں کے درمیان کا ہے۔

اگرچہ جوڑے نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم انہوں نے فوری طور پر یہ تصدیق نہیں کی کہ ان کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پیچیدگیوں کے باعث حمل ضائع ہوگیا، میگھن مارکل کا اعتراف

دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور مارچ 2020 میں دونوں نے شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرنے کے بعد شاہی محل کو چھوڑ دیا تھا اور اب وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

شاہی حیثیت کو چھوڑے جانے کے بعد دونوں اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ کے لیے فلمیں بنانے سمیت میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کے لیے پوڈکاسٹ شو کریں گے۔

میگھن مارکل نے گزشتہ برس اعتراف کیا تھا کہ ان کا ایک حمل ضائع بھی ہوا—فوٹو: ڈیوک آف سسیکس انسٹاگرام
میگھن مارکل نے گزشتہ برس اعتراف کیا تھا کہ ان کا ایک حمل ضائع بھی ہوا—فوٹو: ڈیوک آف سسیکس انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Mudassar Iqbal Feb 15, 2021 04:40pm
آرچی کی پیدائش 6 مئی 2019 کو ہوئی تھی اور اس سال ان کی تیسری سالگرہ منائی جائے گی۔ bahi 2nd birthday not 3rd. year 2020 1st birthday 2021 ko 2nd. k nai ap k haan peda hoty wqt b 1 birthday sath he celebrate kr lety hain.....

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024