• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکار ابرارالحق کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار

شائع February 15, 2021
معمولی حادثے میں گلوکار محفوظ رہے—فوٹو: ریسکیو ٹوئٹر
معمولی حادثے میں گلوکار محفوظ رہے—فوٹو: ریسکیو ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و گلوکار ابرار الحق کی گاڑی گزشتہ روز روڈ حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں گلوکار محفوظ رہے تھے۔

14 فروری کو ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی جانب سے ایک مختصر ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ ابرارالحق کی گاڑی گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر واقع گکھڑ منڈی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

ٹوئٹ میں حادثے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ گلوکار کی گاڑی سڑک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی لائن (ڈوائڈر لائن) سے ٹکرا گئی۔

ٹوئٹ کے مطابق حادثے کے باعث گلوکار محفوظ رہے، تاہم ان کے بھتیجے کو معمولی زخم آئے اور اسے فوری طبی امداد دی گئی۔

بعد ازاں گلوکار نے بھی اپنی ٹوئٹ میں گاڑی کے حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ بلکل خیریت سے ہیں۔

ابرار الحق نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے بھتیجے حسن حادثے کی صورت میں زخمی ہوگئے، تاہم وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعائیں کرنے پر مداحوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ان کی ٹوئٹ پر کئی افراد نے ان کی سلامتی اور لمبی زندگی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024