• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بلیک بیری کا پہلا 5 جی فون رواں سال پیش ہوگا

شائع February 14, 2021
2018 کا بلیک بیری کی 2 — رائٹرز فوٹو
2018 کا بلیک بیری کی 2 — رائٹرز فوٹو

ایک زمانہ تھا جب بلیک بیری دنیا بھر میں مقبول اسمارٹ فونز کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

بعد ازاں کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا اور اس کی جانب سے کچھ فونز بھی پیش کیے گئے تھے۔

مگر فروری 2020 میں بلیک بیری موبائل کی ٹی سی ایل سے شراکت داری ختم ہوگئی تھی۔

تاہم 2021 میں بلیک بیری فونز ایک بار پھر واپس آرہے ہیں اور اس بار آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ سے کینیڈین کمپنی نے اشتراک کیا ہے۔

اس شراکت داری کا اعلان اگست 2020 میں ہوا تھا اور اب آن ورڈ موبیلٹی کے سی ای او پیٹر فرینکلن نے تصدیق کی ہے کہ جلد پہلا 5 جی بلیک بیری فون متعارف کرایا جائے گا۔

اس 5 جی بلیک بیری فون میں ٹچ اسکرین کی بجائے فزیکل کی بورڈ دیا جائے گا۔

فون کے اندر موجودہ عہد کے تقاضوں کے مطابق نئے ہارڈ ویئر اور ٹیکنالوجیز موجود ہوں گی۔

اس وقت آن ورڈ موبیلٹی کی جانب سے فوکس کون کے ساتھ مل کر اولین ماڈلز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ بلیک بیری فونز شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا میں دستیاب ہوں گے۔

فی الحال فون کی دستیابی کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی بس یہ بتایا گیا ہے کہ 2021 میں وہ دستیاب ہوں گے۔

اس فون کے بارے میں مزید تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر اعلان میں سیکیورٹی پر ضرور زور دیا گیا۔

بلیک بیری کا آخری اسمارٹ فون 2018 میں کی 2 کے نام سے پیش کیا گیا تھا جس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور فزیکل کی بورڈ دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024