• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آئمہ بیگ نے فلموں میں اداکاری سے انکار کی وجہ بتادی

شائع February 14, 2021
وہ اردو، انگریزی، پنجابی، فرنچ، چینی اور کورین زبانوں میں گاتی ہیں —فوٹو:انسٹاگرام
وہ اردو، انگریزی، پنجابی، فرنچ، چینی اور کورین زبانوں میں گاتی ہیں —فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان کی کم عمر گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی مسحور کن آواز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں لیکن انہوں نے ماضی میں کچھ فلموں میں اداکاری سے انکار بھی کیا تھا اور انہوں نے اب اس کی وجہ بتادی یے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے گلوکاری کے شوق سے مطمئن ہوجائیں پھر اداکاری کریں گی۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ ' فلم طیفا اِن ٹربل' اور 'جوانی پھر نہیں آنی' میں کام کرنے سے انکار کا مطلب یہ نہیں کہ میں کبھی اداکاری نہیں کروں گی۔

عرب ویب سائٹ اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں آئمہ بیگ نے گلوکاری کا آغاز کرنے اور اپنے کیریئر سے متعلق بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا

آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی گانے کا بہت شوق تھا اور وہ اسکول سے واپس آنے کے بعد پورا دن کمرے میں بند ہو کر انگریزی گانا گایا کرتی تھیں۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ والدہ کے علاوہ گھر میں کسی کو ان کے گلوکاری کے ٹیلنٹ کا علم نہیں تھا۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ کہ انہوں نے 7 برس کی عمر میں گانا شروع کیا تھا اور میوزک کی باقاعدہ تعلیم کسی سے حاصل نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ والدہ نے استاد رکھنے کا بھی کہا تھا لیکن ان کے مزاج میں شرمیلا پن ہونے کی وجہ سے کسی استاد کو نہیں رکھا کیونکہ وہ کسی کے سامنے گانے سے گھبراتی تھیں اور گانا گانے کی بجائے چپ ہوجاتی تھیں۔

آئمہ بیگ نے حال میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا ترانہ گایا ہے جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی آئمہ بیگ نے آریانا گرانڈے کی کاپی کی؟

'گروو میرا' سے متعلق آئمہ بیگ نے کہا کہ نصیبو لال کے ساتھ گانے کا تجربہ اچھا رہا۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ 'میں آج جو کچھ بھی ہوں مداحوں کی وجہ سے ہوں، ان کی محبت نے مجھے اعتماد دیا'۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی خوش نصیبی اور اعزاز ہے کہ انہوں نے مایا علی، ماہرہ خان، صبا قمر اور مہوش حیات کے لیے گانا گایا اور وہ ان کے گانے کے ساتھ انصاف بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ پہلے ریاض نہیں کرتی تھیں لیکن 2 سال سے کرنے لگی ہیں۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ 'کوئی کتنا بھی بڑا گلوکار کیوں نہ بن جائے اسے ہر دم ریاضت کی ضرورت رہتی ہے'۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ کو لائیو گانا پسند ہے اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'اگر گلوکار لائیو نہ گا سکے تو اس کے گانے کا وجہ ہی کیا ہے'۔

آئمہ بیگ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اردو، انگریزی، پنجابی، فرنچ، چینی اور کورین زبانوں میں گاتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں سے کوئی بھی موسیقی کے شعبے سے وابستہ نہیں ہے لیکن اہلخانہ میوزک پسند کرتے تھے اور اسی لیے سب نے انہیں کیریئر میں سپورٹ کیا۔

آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے تعلق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، شہباز شگری باصلاحیت انسان ہیں۔

شہباز شگری سے شادی سے متعلق سوال پر انہوں کہا کہ ان دنوں ہم دونوں بہت مصروف ہیں جیسے ہی مصروفیات کم ہوئیں تو شادی کرنے کا سوچیں گے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

ساحر علی بگا کے ساتھ گلوکاری سے متعلق آئمہ بیگ نے کہا کہ 'ساحر علی بگا کا پورا خاندان موسیقی سے وابستہ ہے اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا'۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ اور ہادی اپل کے ہسپانوی امتزاج کے گانے کی دھوم

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ساحر علی بگا سے سیکھا کہ مائیک سے کیسے دور اور قریب ہونا ہے، کیسے سُر لگانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے بچوں کے لیے جو پہلا گانا گایا تھا وہ بھی ساحر علی بگانے ہی کمپوز کیا تھا۔

آئمہ بیگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نامور گلوکار سجاد علی کے ساتھ گانا کسی بھی اعزاز سے کم نہیں، سجاد علی جتنے بڑے گلوکار ہیں اس سے کہیں بڑے انسان ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024