• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیس ماسک پہننے سے چشمے پر آنے والی دھند سے بچانے میں مددگار نکات

شائع February 13, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ شوقیہ سن گلاسز پہنتے ہیں یا مجبوری کے باعث یعنی کمزور بینائی کے باعث چشمے کا استعمال کرتے ہیں۔

وجہ جو بھی ہو ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ چشموں کا استعمال کسی قسم کی الجھن یا تکلیف کا باعث نہ بن سکے۔

مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب چہرے پر 2 چیزوں کا استعمال کرنا پڑرہا ہے یعنی چشمے اور فیس ماسک کا۔

یہ کچھ افراد کے لیے چیلنج سے کم نہیں ہوتا، خاص طور پر اس وقت جب بار بار چشمے کے شیشے دھندلے ہوجاتے ہیں جس سے کچھ نظر نہیں آتا اور بار بار ان کو صاف کرنا پڑتا ہے۔

ویسے تو کورونا وائرس کی وبا کے باعث فیس ماسک کا استعمال تو ترک نہیں کیا جاسکتا، مگر اچھی خبر یہ ہے کہ چشمے کے شیشے کے دھندلے پن کے مسئلے سے بچنا کافی آسان ہے۔

مگر چشمے دھندلے ہوتے کیوں ہیں؟

اس کے پیچھے کی سائنس بہت سادہ ہے، جب گرم ہوا کی ٹھنڈی سطح سے ٹکراتی ہے تو تَکثِیف کا عمل ہوتا ہے، جو اکثر بغیر ماسک کے بھی ہوتا ہے۔

یعنی جب آپ کسی گرم جگہ سے باہر ٹھنڈ میں نکلتے ہیں تو شیشے دھندلے ہوجاتے ہیں، یہی کچھ ماسک پہننے کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔

جب گرم سانس ماسک کے اوپری حصے سے باہر نکلتی ہے تو یہ چشمے کے شیشوں سے ٹکراتی ہے اور وہ دھندلے ہوجاتے ہیں، جس سے بچنے کی چند ٹرکس درج ذیل ہیں۔

درست فٹنگ والا ماسک

طبی ماہرین کے مطابق لوگوں کو ناک کے اوپر ماسک کو درست طریقے سے فٹ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر ماسک میں اوپر یعنی ناک کی جانب خلا ہوگا تو گرم ہوا چشمے کی طرف جاتی رہے گی اور شیشے دھندلے ہوتے رہیں گے۔

صابن اور پانی کا اضافہ

سننے میں عجیب تو لگے گا مگر صابن اور پانی بھی اس مسئلے سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کے لیے صابن ملے پانی سے چشمے کے شیشوں کو دھو لیں، جس کے بعد ہوا سے یا کسی صاف و نرم کپڑے سے خشک کرلیں۔

ایسے کرنے سے شیشوں پر ایک ایسی پتلی تہہ بن جائے گی جو ماسک سے خارج ہونے والی گرم ہوا کے بخارات سے دھند کے خلاف رکاوٹ کا کام کرے گی۔

چشمے سے ماسک کو سیل کرنا

اگر آپ چشمے کو ناک پر کچھ اوپر کرلیں تو چشمے کو اسے سیل کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے چشمے کو ماسک کے ٹاپ پر فکس کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماسک نیچے سرک نہ سکے۔

اس طریقے سے گرم ہوا ماسک کے اوپر جا نہیں پاتی جس سے چشمہ دھندلا نہیں ہوتا۔

ٹیپ سے مدد لیں

اس مقصد کے لیے ماسک کے اس حصے پر ٹیپ لگائیں جو ناک اور گالوں کی جانب ہوتا ہے۔

ایک امریکی ڈاکٹر ڈینئل ایم ہیفر مین نے ایک وائرل ٹوئٹر پوسٹ میں اس کا مظاہرہ بھی کیا جو آپ بھی نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اگر کچھ کام نہ کریں تو پھر؟

اگر کوئی ٹرک کام نہ کرے تو ماریٹ میں ایسے وائپس اور اسپرے موجود ہیں جو چشموں میں دھند کی روک تھام کے لیے ہی تیار ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024