• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاوری‘ گرل کون ہیں؟

شائع February 13, 2021 اپ ڈیٹ February 14, 2021
‘پاوری‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کا نام دنانیر (dananeerr)  ہے—فوٹو: انسٹاگرام
‘پاوری‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کا نام دنانیر (dananeerr) ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان میں گزشتہ ہفتے 6 فروری کو ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اس کے چرچے سرحد پار بھی ہونے لگے۔

پشاور و اسلام آباد کی رہائشی یوٹیوبر و ولاگر دنانیر (dananeerr) گزشتہ ہفتے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے دوران بنائی گئی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی تھی جو کافی مقبول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وائرل ویڈیو ’ہماری پاوری ہو رہی‘ کے دیس پردیس میں چرچے

مذکورہ ویڈیو میں نوجوان ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنی کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگرچہ دنانیر (dananeerr) کی مختصر ویڈیو پر پیروڈی اور مزاحیہ ویڈیوز بنائی گئیں، تاہم زیادہ تر افراد کو یہ علم نہیں کہ وہ انگریزی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو بنانے والی لڑکی کون ہے؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اب مذکورہ لڑکی کو ’پاوری‘ گرل کہا جا رہا ہے جو کہ ایک یوٹیوبر، ولاگر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔

ان کا اصل نام دنانیر (dananeerr) جو کہ پشتون نام ہے، تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر واضح کیا ہے کہ ان کا اصل نام درست انداز میں لینا مشکل ہے، اس لیے انہیں ’جینا‘ بھی پکارا جا سکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دنانیر (dananeerr) المعروف جینا کے انسٹاگرام اور یوٹیوب کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پشتون ہیں اور ان کا آبائی شہر خیبرپختونخواہ کا دارالحکومت پشاور ہے، تاہم وہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے انسٹاگرام بائیوگرافی میں پشاور اور اسلام آباد دونوں شہروں کو مینشن کر رکھا ہے۔

یوٹیوب پر ان کے 33 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جہاں وہ سیاحتی مقام کی ویڈیوز و ولاگز شیئر کرتی رہی ہیں، تاہم انہوں نے میک اپ اور بیوٹی ٹپس پر بھی بعض ویڈیوز شیئر کر رکھی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کے یوٹیوب پر محض 8 ویڈیوز موجود ہیں اور سب سے پہلی ویڈیو ایک سال قبل ہی اپ لوڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح انسٹاگرام پر بھی وہ گزشتہ دو سال سے متحرک ہیں، تاہم ان کے انسٹاگرام سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اسپانسرڈ کانٹینٹ بھی تیار کرتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دنانیر (dananeerr) المعروف جینا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی زیادہ تر ویڈیوز انگریزی گانوں کی ہیں، تاہم وہ اردو، ہندی، پشتو اور پنجابی زبان کے گانوں پر بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دنانیر (dananeerr) المعروف جینا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی زیادہ تر تصاویر کلاتھنگ برانڈز، بیوٹی اور میک اپ کی تشہیر کا حصہ ہیں، تاہم انہوں نے سیاحتی مقامات پر جاکر بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو بھی شیئر کر رکھا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دنانیر (dananeerr) العمروف کے انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زائد فالورز ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت 6 فروری کو انگریزی انداز میں شیئر کی گئی ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے‘ کی ویڈیو سے ملی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024