• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شلپا شیٹی کے شوہر کی کمپنی نے عریاں اوڈیشن کا مطالبہ کیا، ماڈل کا دعویٰ

شائع February 13, 2021
ماڈل کے الزامات پرتاحال اداکارہ اور اس کے شوہر نے کوئی رد عمل نہیں دیا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
ماڈل کے الزامات پرتاحال اداکارہ اور اس کے شوہر نے کوئی رد عمل نہیں دیا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

بھارتی ماڈل ساگریکا شونا سمن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گزشتہ برس بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کی کمپنی کی جانب سے ایک فلم میں کام کی پیش کش ہوئی، تاہم کمپنی نے مطالبہ کیا کہ وہ فون پر برہنہ اوڈیشن دیں۔

ساگریکا شونا سمن نے بھارتی نشریاتی ادارے اے بی پی لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس جب بھارت میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ تھا، تب انہیں امیش کامت نامی شخص کا فون آیا کہ کیا وہ فلموں میں کام کرنے کی دلچسپی رکھتی ہیں؟

ماڈل کے مطابق امیش کامت نے انہیں بتایا کہ وہ معروف کاروباری شخصیت اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کی کمپنی سے بات کر رہے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل کے مطابق بعد ازاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا آن لائن اوڈیشن لیا گیا، تاہم جیسے ہی انہوں نے اوڈیشن شروع کیا تو امیش کامت نے انہیں روکا اور بولا کہ انہیں برہنہ اوڈیشن دینا پڑے گا۔

ساگریکا شونا سمن کے مطابق برہنہ اوڈیشن کے مطالبےپر انہوں نے انکار کردیا، جس کے بعد بھی ان کے پاس امیش کامت کی متعدد کالز آئیں اور انہیں بتایا کہ وہ بہت بڑا ہارر رومانٹک منصوبہ بنانے جا رہے ہیں، جس میں بڑی کاسٹ شامل ہے اور وہ ایک ہی منصوبے سے مشہور ہوجائیں گی، مگر اس باوجود انہوں نے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ فحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

ماڈل کے مطابق اگرچہ انہیں خود راج کندرا نے برہنہ اوڈیشن کا نہیں کہا اور نہ ہی انہوں نے خود ان سے رابطہ کیا اور نہ ہی وہ ان سے کبھی ملی ہیں، تاہم امیش کامت نے انہیں بتایا کہ وہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے اسسٹنٹ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی پولیس میں رپورٹ درج نہیں کروائی اور نہ ہی انہوں نے اس ضمن میں تاحال کوئی فیصلہ کیا ہے، لیکن اگر ممبئی پولیس ان سے رابطہ کرے گی تو وہ پولیس کے پاس ضرور جائیں گی۔

گزشتہ ہفتے پولیس نے ایک اداکارہ کو بھی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ ہفتے پولیس نے ایک اداکارہ کو بھی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی میڈیا کے سامنے بھی یہ بات کھل چکی ہے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایسے کاموں میں ملوث ہیں اور برہنہ فلمیں بنانے والے دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے کہ راج کندرا کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا؟

خیال رہے کہ ساگریکا شونا سمن نامی ماڈل نے ایک ایسے وقت میں دعویٰ کیا ہے جب کہ ممبئی پولیس نے گزشتہ ہفتے ہی فحش فلمیں بنانے والی ایک اداکارہ سمیت دیگر نصف درجن افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ممبئی پولیس نے گزشتہ ہفتے اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنا کر ویب سائٹ چلانے کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔

ان کے ساتھ ہی پولیس نے امیش کامت کو بھی گرفتار کیا تھا، جس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے اسسٹنٹ ہیں اور ان کی جانب سے بنائی گئی متعدد فحش ویب سائٹس کے لیے ماڈلز سے عریاں ویڈیوز بنوانے کا کام کرتے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے ممبئی پولیس نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ امیش کامت کا تعلق شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا سے ہے یا نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے بولی وڈ اداکارہ نے کوئی بیان دیا ہے۔

بھارت میں اس سے قبل بھی متعدد اداکارائیں اور معروف بولی وڈ شخصیات کو فحش اور نیم عریاں فلمیں بنانے سمیت جسم فروشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں مختلف بولی وڈ شخصیات پر فلم منصوبوں کی آڑ میں جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کو بھارت سے بیرون ممالک اسمگل کرنے جیسے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔

راج کندرا کے ملازم نے فون پر برہنہ اوڈیشن دینے کا کہا، ماڈل—اسکرین شاٹ
راج کندرا کے ملازم نے فون پر برہنہ اوڈیشن دینے کا کہا، ماڈل—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024