• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ایس ایل 2021 کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

شائع February 12, 2021
پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا ہے جس میں غیرملکیوں سمیت متعدد مقامی آفیشلز ذمے داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل سات ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

کراچی اور لاہور میں ہونے والے ان میچز میں سات مقامی امپائرز میں آصف یعقوب، احسن رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف ریفریز کے سابق رکن روشن ماہنامہ اور پی سی بی ایلیٹ پینل آف ریفریز میں شامل علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور محمد جاوید ملک ٹورنامنٹ کے 34 میچوں میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، راشد ریاض کو تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ روشن ماہنامہ مذکورہ میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فرور ی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جہاں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ایونٹ کے کوالیفائر، دو ایلیمنٹرزاور فائنل کے لیے امپائرز اورمیچ ریفریز کی تقرری ان میچز سے کچھ روز قبل کی جائے گی۔

ایونٹ میں ڈے میچز دوپہر 2 بجے اور نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے، جمعے کو شیڈول ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہو گا۔

20 فروری:

کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ (میچ ریفری)

21 فروری:

لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، شوزب رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام ملتان سلطانز، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور احسن رضا (فیلڈ امپائر)، علیم ڈار(تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

22 فروری:

لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، علیم ڈار اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، علی نقوی(میچ ریفری)

23 فروری:

پشاور زلمی بمقام ملتان سلطانز، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

24 فروری:

کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، احسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

26 فروری:

لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، علیم ڈار اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

27 فروری:

کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائر)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، عمران جاوید (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

28 فروری:

لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز، علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

یکم مارچ:

اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، احسن رضا اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائر)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

3 مارچ:

کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، علیم ڈار اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائرز)، رچرڈ ایلنگ ورتھ (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

4 مارچ:

لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائر)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

5 مارچ:

ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، عمران جاوید (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

6 مارچ:

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، احسن رضا اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، علیم ڈار (تھرڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)،علی نقوی (میچ ریفری)

7 مارچ:

ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، علیم ڈار شوزب رضا (آن فیلڈ امپائر)، فیصل آفریدی (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، راشد ریاض اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز)، رچرڈ ایلنگ ورتھ (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

10 مارچ:

پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، مائیکل گف اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

11 مارچ:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز، مائیکل گف اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

12 مارچ:

ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، مائیکل گف اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

13 مارچ:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، علیم ڈار اور ضمیر حیدر(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، مائیکل گف اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

14 مارچ:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، علیم ڈار اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)۔

کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، احسن رضا اور ضمیر حیدر (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

15 مارچ :

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، مائیکل گف اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈامپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ (میچ ریفری)

16 مارچ:

ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، مائیکل گف (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024