• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا اقرا عزیز اُمید سے ہیں؟

شائع February 12, 2021
دونوں 28 دسمبر 2019 کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں 28 دسمبر 2019 کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین دسمبر 2019 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور دسمبر 2020 میں انہوں نے شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی مگر ان کے مداح ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر کے منتظر ہیں۔

اور اسی حوالے سے اقرا عزیز و یاسر حسین نے احسن خان کے شو میں کھل کر بات بھی کی اور مداحوں کو پیغام بھی دیا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین گزشتہ ہفتے 6 فروری کو ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے احسن خان کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کھل کر ذاتی زندگی سمیت پیشہ ورانہ زندگی پر بھی بات کی۔

پروگرام میں یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ اقرا عزیز ان سے 11 برس کم عمر ہیں اور اسی وجہ سے ہی انہوں نے ان سے دوستی میں وقت ضائع کرنے کے بجائے براہ راست شادی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خود سے 11 سال بڑے شخص سے شادی کرنے کے سوال پر اقرا عزیز نے بتایا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ یاسر ان سے بڑے ہیں اور انہیں ہر چیز کا ان سے زیادہ تجربہ اور سمجھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکارہ کے مطابق یاسر حسین کے عمر میں بڑے ہونے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری اور زندگی کے مسائل سے متعلق زیادہ معلومات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے بتایا کہ ان دونوں کی پہلی باضابطہ ملاقات ایک ایوارڈ شو میں ہوئی تھی، جس میں اداکارہ کا موبائل فون کھو گیا تھا اور انہوں نے یاسر کو جب یہ بات بتائی تو انہوں نے ان کا فون ڈھونڈ کر دیا۔

اقرا عزیز نے بتایا کہ وہ اس بات پر یاسر حسین سے متاثر ہوئیں کہ انہوں نے پہلی ملاقات میں ان سے ان کا فون نمبر نہیں مانگا۔

یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ اقرا عزیز ان سے 11 سال کم عمر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ اقرا عزیز ان سے 11 سال کم عمر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

یاسر حسین نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں اقرا عزیز دیکھتے ہی اچھی لگی تھیں تاہم انہوں نے ان سے دوستی کرنے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے براہ راست انہیں شادی کی پیش کی۔

اداکار نے بتایا کہ چوں کہ وہ اقرا سے 11 سال بڑے ہیں اور وہ دوستی میں مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔

پروگرام کے دوران یاسر حسین نے بتایا کہ جب بھی اقرا عزیز ان سے کسی غلطی پر ناراض ہوجاتی ہیں تو وہ وقت ضائع کیے بغیر انہیں منانے کے لیے ان کے پیر پڑتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین سے جلد شادی کیوں کی؟ اقرا عزیز نے راز بتادیا

اقرا عزیز نے بتایا کہ یاسر حسین ان کے ساتھ ہر وقت مذاق کرتے رہتے ہیں اور وہ زیادہ تر لطیفے بھی ان پر ہی کستے اور بناتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت ایک ڈراما اور فلم لکھ رہے ہیں۔

جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’اس خوشخبری کا علم صرف خدا کو ہے کہ وہ کب ہمیں اس لائق بناتے ہیں‘۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی سوال پر یاسر حسین نے بھی کہا کہ جب خدا چاہیں گے تو وہ مداحوں کو بھی خوشخبری سنائیں گے۔

تاہم جوڑے کے سوال پر احسن خان نے یاسر حسین کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اہلیہ کو درست جواب دینے سے روکا۔

احسن خان نے وضاحت کی کہ ان کے خیال میں شاید اقرا عزیز یہ جواب دینے والی تھیں کہ وہ جلد مداحوں کو خوشخبری سنائیں گی، جس پر دونوں اداکاروں نے نفی میں جواب دیا۔

اداکارہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شوہر ان سے 11 سال بڑے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شوہر ان سے 11 سال بڑے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

احسن خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جوڑے کو متنبہ کیا کہ وہ 8 یا 9 ماہ بعد پروگرام کا یہ والا کلپ نکال کر لوگوں کو دکھائیں گے کہ انہوں نے ان کے شو میں انکار کیا تھا اور اب یہ بات ہوگئی، جس پر دونوں اداکار ہنس پڑے۔

ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے واضح کیا کہ انہیں ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی' یا وہاں کے اداکاروں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہیں صرف پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے مسئلہ ہے۔

یاسر حسین نے واضح کیا کہ ’ارطغرل غازی‘ ایک اسلامی کہانی ہے اور اس پر پی ٹی وی خود بھی ڈراما بنا سکتا تھا اور احسن خان جیسے کسی اداکار کو مرکزی کردار دیا جا سکتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024